او آئی سی اجلاس ، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانا شروع کردیا گیا
او آئی سی اجلاس ، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانا شروع کردیا گیا
پارلیمنٹ میں صفائی، رنگ وروغن ،شاہرہ دستورسمیت دیگر شاہرائوں پر پھول ،لائٹیں،سڑکوں کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام جاری
اسلام آباد(محمداویس)او آئی سی اجلاس کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکو دلہن کی طرح سجانا شروع کردیاگیا،پارلیمنٹ میںصفائی رنگ وروغن شاہرہ دستورسمیت جن شاہرائوں پر وفود نے پارلیمنٹ تک پہنچناہے وہاں پر بھی پھول ،لائٹیں،سڑکوں کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام جاری ہے ۔باغی ٹی وی کے مطابق مطابق او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوپرایشن) کا اجلاس 19دسمبر کوپاکستان میں ہونے جارہاہے او آئی سی کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا گیا ہے اور اس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال استعمال کیا جائے گا جس کے لیے پہلے ہی قومی اسمبلی نے تحریک پاس کرکے او آئی سی اجلاس کے لیے ہال دینے کی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے او آئی سی اجلاس کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں پوری پارلیمنٹ کی عمارت میں رنگ وروغن کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے پارلیمنٹ کے اندر لائٹیں تبدیل کی جارہی ہیں
قومی اسمبلی کے ہال میں کارپٹ صاف اور نئے ڈالے جارہے ہیں صفائی کے لیے خصوصی عملہ لایاگیاہے جو پوری عمارت کی کیمیکلز کے ذریعے سے صفائی کررہاہے اس کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے بارشاہراہ دستور پر انتظامیہ سڑک اکھڑکر دوبارہ کارپیٹنگ کررہی ہے فٹ پاتھ اور ٹھیک اور ان کورنگ دیاجارہاہے نئے پھول وپودے لگائے جارہے ہیں لائٹ پول کے ساتھ مزید مختلف ڈیزائن کی لائٹیں لگائی جارہی ہیں جبکہ درختوں وپودوں کومختلف رنگوں سے روشن کرنے کے بھی انتظام کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ وی آئی پی وفودکو ائیرپورٹ سے پارلیمنٹ تک لانے کے راستوں کی بھی خصوصی صفائی اور رنگ وروغن کاکام جارہی ہے اسلام آباد ہائی وئے او رایکسپریس وے پر سڑکوں کی دوبارہ کارپٹنگ کی جارہی ہے سڑکوں پر لائنیں لگائی جارہیں تاکہ مسلم ملک کے سامنے پاکستان کی بہترین تصویر پیش کی جاسکے ۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے-
انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سردیوں کی آمد نے افغانستان کی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، اگر اس صورت حال پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، افغانستان او آئی سی کے بانی اراکین میں شامل ہے، امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ناطے، ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے برادرانہ بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں، او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کی حمایت کی ہے، آج پہلے سے کہیں زیادہ افغان عوام کو او آئی سی سمیت عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے تاہم پاکستان اس ضمن میں مسلسل اپنی سفارتی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 3.2 ملین بچے شدید غذائی قلت کے خطرات سے دوچار ہیں، یو این او سی ایچ اے کے مطابق، جنوری اور ستمبر 2021 کے درمیان 665,000 نئے افراد افغانستان کے اندر بے گھر ہوئے ہیں، قبل ازیں، افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے 2.9 ملین افراد اس کے علاوہ ہیں تاہم پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود، پچھلی کئی دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے
جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل
امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز
کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان
امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ
کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات
او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے