خواتین اینکرز بارے نازیبا گفتگو کرنیوالے عمر عادل کو رہا کرنے کا حکم

0
206
omar adil

خواتین اینکر کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے والے خود ساختہ ڈاکٹر عمر عادل کو عدالت پیش کر دیا گیا

عمر عادل کو ایف آئی اے نے عدالت پیش کیا، دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ عمر عادل نے سوشل میڈیا پر خاتون اینکر پرسن کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے،عمر عادل سے تفتیش اور ریکوری کےلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ضلع کچہری لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جو بعدمیں عدالت نے سنا دیا، غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج مقدمہ میں گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کو لاہور کی ضلع کہچری عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر عمر عادل کا جسمانی ریمانڈ مسترد کردیا، عدالت نے ڈاکٹر عمر عادل کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ اگر ملزم پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرواتا تو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے چالان طلب کرلیا

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز عمر عادل کو گرفتار کیا تھا،عمر عادل کے خواتین بارے نازیبا ریمارکس پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے میں‌بھی درخواست دی تھی، پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالتوں کو چاہئے کہ خواتین کیخلاف قبیح جرائم کا ارتکاب کرنیوالوں کو سخت ترین سزا یقینی بنائیں،غریدہ فاروقی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمر عادل کیخلاف میں نے یہ درخواست ایف آئی اے میں دی؛ جس پر ایف آئی اے خصوصاً سائبر کرائم ونگ نے فوری اور بہترین اور مکمل قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی جی ایف آئی اے اور ایف آئی اے خصوصاً سائبر کرائم میں کام کرنیوالے تمام افسران،اہلکار شاباشی کے حقدار ہیں جو انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ قابلیت کیساتھ بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ قانون کے اطلاق کو یقینی بنایا جا سکے اور خصوصاً خواتین کو تحفظ ملے۔ ہمارے نظامِ انصاف،عدالتوں کو بھی چاہئیے کہ (خواتین کیخلاف خصوصاً)ایسے قبیح جرائم کا ارتکاب کرنیوالوں کو سخت ترین سزا یقینی بنائیں؛ کیونکہ معاشرے کو محفوظ بنانا انصاف اور عدالتوں کا ہی کام ہے۔

ڈاکٹر عمر عادل کیخلاف میری ایک اور قانونی درخواست criminal defamation کی بھی موجود ہے۔

انشاءاللّہ یہ ٹیسٹ کیس ثابت ہو گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر یہ مادرپدر آزادی کہ جس کی چاہیں پگڑی اچھال دیں، ایسے تمام گھناؤنے جرائم روکنے میں مدد ملے گی۔ میں ذاتی طور پر اپنے خلاف ہونیوالے ایسے تمام جرائم کیخلاف تو 2014 سے ہر قسم کی قانونی و دیگر لڑائی لڑ رہی ہوں؛ امید ہے دیگر خواتین کیلئے بھی اب حوصلہ بڑھے گا انشاءاللّہ۔ پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ بنائیں!

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

Leave a reply