اپوزیشن کے رکن اسمبلی میں کرونا کی تشخیص، دو روز قبل کی تھی وزیراعلیٰ سے ملاقات

0
43

اپوزیشن کے رکن اسمبلی میں کرونا کی تشخیص، دو روز قبل کی تھی وزیراعلیٰ سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور دیگر وزرا سے بھی ملاقات کی تھی

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد سے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں‌ داخل کروا دیا گیا ہے،رکن اسمبلی نے ایک روز قبل ہی ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر نتن پٹیل اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر نے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے

رکن اسبملی عمران کا کئی صحافیوں نے بھی انٹرویو کیا تھا ،جس کے بعد میڈیا کے اراکین نے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، رکن اسمبلی کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار اور گھریلو ملازمین کو بھی قرنطائن کر دیا گیا ہے اور ان کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے

رکن اسمبلی سے پچھلے دو روز میں جتنے افراد نے ملاقات کی تھی سب کی لسٹ بنائی جا رہی ہے سب کو ٹریس کر کے انکے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں کرونا وائرس کے 650 مریض سامنے آ چکے ہیں.

پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص، وزیر نے کیا خود کو قرنطائن،صحافیوں کو بھی دیا مشورہ

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح دگنی، نئی تحقیق میں انکشاف،ممالک پریشان

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا تھا کہ مودی سرکار نے مریضوں میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک اضافہ کر دیا. مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں.

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

Leave a reply