اور مولانا فضل الرحمان نے سی پیک روٹ کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے ہکلہ اسلام آباد سی پیک روٹ کا افتتاح کر دیا ہے
وہ اسلام آباد سے ایک قافلے کی صورت میں پہنچے جہاں انہوں نے سی پیک روٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مولانا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے،اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے دعا بھی کروائی، مولانا فضل الرحمان کا قافلہ اسلام آباد آبپارہ سے روانہ ہوا تھا قافلے کی سیکورٹی انصارالاسلام کے ذمہ تھی،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1489894346421940245
https://twitter.com/zahrashahsyeda/status/1489884800680931331
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بنیادی سہو لیات سے محروم رکھا جا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آبپارہ چوک اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنارہی ہیں بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم پر خامو ش ہے ،نااہل حکمران آج کشمیر کے سودے کررہے ہیں نااہل حکمران نے کشمیرکامقدمہ پیش ہی نہیں کیا، کشمیری بھائیوں کو پیغام دے رہے ہیں آپ مظلوم ہیں ،خواتین کی عصمت دری اور بچوں کی بینائی چھینی جارہی ہے ،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے موجودہ نا اہل حکمرانوں نے کشمیر کو بھارتی درندوں کے حوالے کر دیا ہے ،
https://twitter.com/ZiaUlHa8384392/status/1489861257243115528
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل حکمران اقتدار میں نہیں رہیں گے ان کو غیر موثر کر دیا ہے کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے دنیا اس پر خا موش کیوں ہے؟ کشمیر میں ظلم پر پاکستانی قوم خاموش نہیں رہے گی ، کشمیر یوں حق خود ارادیت کے لیے ساتھ کھڑے ہیں سی پیک کا عوامی افتتاح کر یں گے،
https://twitter.com/JN_News_1/status/1489853817025970180
مولانا فضل الرحمان آبپارہ سے قافلہ کی قیادت کرتے ہوئے ڈی آئی خان کیلئے روانہ ہوں گے ،ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موٹروے پر ہکلہ کے مقام پر سی پیک کا عوامی افتتاح کریں گے ،مولانا فضل الرحمان دن 12 بجے ہکلہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے،پشاور، اٹک، ٹیکسلا، صوابی کے قافلے ہکلہ سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈی آئی خان روانہ ہوں گے ،
https://twitter.com/yousufzai_JUI/status/1489860162227691524
مولانا فضل الرحمان کا پنڈی گھیپ، عیسی خیل، میانوالی، لکی مروت، بنوں کے کارکنان کنڈل کے مقام پر سی پیک پر استقبال ہوگا،مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان پہنچ کر یارک کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے،
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ
جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب