پاک فوج مدد نہ کرتی تو اموات زیادہ ہو سکتی تھیں،شیخ رشید

0
24

پاک فوج مدد نہ کرتی تو اموات زیادہ ہو سکتی تھیں،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام کے 74مسافر سلنڈرپھٹنے سے جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے15لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے،زخمیوں کے لیے5لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ،کل 16فریٹ ٹرینیں چلائی تھیں،میرپورخاص کی تبلیغی جماعت کو گارڈ نے آگ جلانے سےروکا تھا،گارڈ کے جانے کے بعد تبلیغی جماعت نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا،

شیخ رشید کو معطل کیا جائے، بلاول کا مطالبہ

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے زخمیوں کو تیزی سے اسپتالوں میں منتقل کیا،بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہوتیں تو جاں بحق افراد 100سے تجاوز کرجاتے، فوری ائیرایمبولینس فراہم کرنے آرمی چیف کا شکرگزار ہوں، تیز ہوا کے باعث ٹرین میں آگ پیچھےکی طرف آتی ہے،میرے دور میں سب سے کم ٹرین حادثے ہوئے ہیں،غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی،تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سےنہ روکنا ہماری غلطی ہے،گیس سلنڈر لے جانا تبلیغی جماعت کی روایت ہے ،جس نےمسافروں کی بکنگ کی وہ خودنہیں آیا،

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

شیخ رشید احمد نے کہا کہ استعفیٰ مانگنے والوں کواتوارکوجواب دوں گا.جس طرح پاک فوج نے زخمیوں کواسپتالوں میں شفٹ کیا وہ قابل تعریف ہے،اس ملک میں لوگ زخمیوں کو نہیں اٹھاتے فوٹیجز بناتے ہیں ،اگرپاک فوج فوری زخمیوں کو شفٹ نہ کرتی تو اموات اورزیادہ ہو جاتیں،

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد شیخ زائید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔ زخمی مریضوں کی عیادت۔ امداد کا اعلان۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں.

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کے مقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا ۔

ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply