پختون ہیرو عجب آفریدی کا مجسمہ توڑدیا گیا

پختون ہیرو عجب آفریدی کا مجسمہ توڑدیا گیا

کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں شر پسند افراد نے پختون ہیرو عجب آفریدی کا مجسمہ توڑدیا

عجب خان آفریدی کا مجسمہ درہ آدم خیل کے بازار عباس چوک میں نصب تھا مجسمہ گزشتہ روزقبائلیوں نے انضمام کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران توڑا گیا، پولیس نے پر تشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ویڈیوز سے ملزمان کی نشاندہی کی جائے گی اور مجسمہ توڑنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، اس ضمن میں پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مجسمہ توڑنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور عجب آفریدی کا نیا مجسمہ نصب کیا جائے، شہر کے عمائدین نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ عجب آفریدی کا نیا مسجمہ جلد ہی نصب کر دیا جائے گا

واضح رہے کہ عباس چوک میں عجب آفریدی کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا، عجب آفریدی نے انگریز سامراج کی مخالفت میں 1923 میں درہ آدم خیل میں لڑائی لڑی تھی اور یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب غازی عجب خان نے انگریز کی کوہاٹ فوجی چهاؤنی اور دیگر مراکز کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کیا، انہوں نے فوجی چهاؤنی سے بھاری اسلحہ نکالنے کے ساتھ ساتھ بہت سے انگریز فوجیوں کو ہلاک بھی کیا،

عجب آفریدی کی والدہ نے انہیں انگریز سے بدلہ لینے کا حکم دیا تھا ،عجب آفریدی نے چار دیگر دیہاتیوں کے ساتھ مل کر کوہاٹ چھاؤنی پر حملہ کیا حملے کے دوران ایک برطانوی افسر میجر ایلس کی اہلیہ کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا تھا 8 جنوری 1961 کو عجب خان آفریدی 95 سال کی عمر میں افغانستان کے شہر مزار شریف میں وفات پا گئے 2018 میں درہ آدم خیل میں عباس چوک پر عجب خان آفریدی کا مجسمہ کھڑا کیا گیا تھا

مجسمے کی تنصیب کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اور عباس خان چوک کو شہداء چوک کے نام سے منسوب کیا گیا تھا تقریب کے مہمان خصوصی جنرل کمانڈنگ آفیسر نعمان زکریا نے اس موقع پر کہا تھا کہ قبائل کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج پورے علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے عوام، عسکری قیادت اور پولیٹکل انتظامیہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے علاقے میں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے اب سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بحال کیا گیا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے۔

عجب خان آفریدی نے قبائلی علاقوں میں انگریز سرکار کے خلاف مسلح مزاحمت کی تھی۔ عجب خان آفریدی کو آج بھی پشتون علاقوں خصوصا آفریدی قبیلے کے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کا نام پشتون تاریخ میں ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

ر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،

رنجیت سنگھ کے مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

Comments are closed.