پاکستان اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیلا رام کیولانی کی قیادت میں قومی اقلیتی کمیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے حکومت نے اقلیتوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ۔ اقلیتوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اقلیتی رہنماء اپنی کمیونٹی میں نوجوانوں کو تعلیم اور سرکاری نوکریاں حاصل کرنے پر راغب کریں آئین پاکستان اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے ریاست اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ملکی ترقی کیلئے ایک جامع اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیلا رام کیولانی کی قیادت میں قومی اقلیتی کمیشن کے وفد کی ملاقات
حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صدر مملکت
حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے، صدر مملکت pic.twitter.com/3EUZrDyxGZ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 7, 2021
۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتی برادری کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور مالی امداد فراہم کررہی ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کے نوجوان اور خواتین کاروبار کیلئے قرض حاصل کر سکتے ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمے کی روایت عام کرنا ہوگی امید ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفد نے صدر مملکت کو اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کاوشوں اور ذاتی دلچسپی پر صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب
اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کوخط
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا
مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا
مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی
اقلیتوں کا قومی دن،وزیراعظم، صدر مملکت، بلاول سمیت اہم شخصیات کے پیغام جاری