پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

0
36

پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ چین میں حالات بہتر ہونے لگے ہیں،ووہان مین ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ہونے لگی تا ہم بحران ابھی تک ختم نہیں ہوا،ماہرین نے کہا ہے کہ لوگ جب چائنہ سے لوٹیں گے تو ایک بار پھر بڑے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے چائنہ کے لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں، وائرس سے جنوبی کوریا میں بھی اضافہ ہوا، سنگا پور ،ہانگ کانگ میں بھی وائرس پہنچا، ہانک کانگ میں 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ایران میں مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ایران کے شہر قم کے ہسپتال میں مریضوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں اور دو مریض ایران میں انتقال کر چکے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا میں چین کے دورے کرنے والوں کو سزا دی گئی اور کھیتوں میں بھیج دیا گیا، شمالی کوریا نے چین کے ساتھ صنعتی معاہدوں پر فی الوقت پابندی لگا دی، سیاحتی ویزے بھی بند کر دیئے، جاپان میں بحری جہاز پر وائرس پھیلنے کے بعد دو ہفتے کے لئے عملے کے اراکین کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو پریشان کر دیا، گزشتہ دنوں چین سے پاکستان آنے والے نوجوان میں ایسی علامات ظاہر ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کرونا وائرس ہے، اس خدشے کے پیش نظر 22 سالہ طالب علم کو ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کروا دیا گیا، مریض کو تنہا رکھا گیا ہے اسکے خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں، قومی ادارہ صحت سے رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا اسوقت تک مریض کو اکیلا رکھا جائے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاکستان میں بھی مشتبہہ کیسز سامنے آئے تھے لیکن خوش قسمتی سے کسی میں تصدیق نہیں ہو سکی، چین میں وائرس سے مزید 108 افراد ہو گئے ہیں، 2012 افراد ہلاک اور 74 ہزار متاثر ہیں،وائرس کے لئے تھراپی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے اس کو اچھا قدم قرار دیا ہے اس تھراپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، دل کے مریضوں کو یہ وائرس زیادہ متاثر کر سکتا ہے،وائرس کے پھیلاؤ کے باعث چائنہ آنے اور جانے والی پروازیں روک دی گئیں جس سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں،

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

کرونا وائرس، ہلاکتوں میں اضافہ، برطانیہ نے چین کے فضائی سفر بارے کیا بڑا فیصلہ

Leave a reply