پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 58 ہو گئیں، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

0
33

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 58 ہو گئیں، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے ملک بھر میں‌وار جاری ہیں، کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 4072 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں‌اب تک کورونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کے 2030، سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سندھ میں 18، پنجاب میں 16، خیبرپختونخواہ میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2030 ہو گئی ہے جن میں سے ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر میں 18 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

پنجاب کے شہروں فیصل آباد قرنطینہ میں 18، منڈی بہاؤ الدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی، کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جس کا آج 14 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز ، صنعتیں بند ہیں، پنجاب حکومت نے آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز ، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کر سکتی ہیں، فروٹ ، سبزیاں ، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی

Leave a reply