بحریہ ٹاؤن میں‌ کرونا کے کتنے مریض؟ ملک ریاض نے مخیر حضرات سے کیا کی اپیل ؟

0
66

بحریہ ٹاؤن میں‌ کرونا کے کتنے مریض؟ ملک ریاض نے مخیر حضرات سے کیا کی اپیل ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بارہ کہو میں سپرے کیا، اسلام آباد کے دیگر علاقوں، بحریہ ٹاؤن، کراچی، پنڈی میں سپرے کیا، لاہور میں بھی کریں گے، سوا مہینے کے بعد دوبارہ سپرے کرنا پڑے گا ، این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ ہے،

ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ دو سے تین ہزار راشن پیک روزانہ تقسیم کر رہے ہیں، لوگوں کے گھرو میں پہنچا رہے ہیں، ایک ہسپتال لاہور میں کرونا کے مریضوں کے لئے وقف کر دیا ہے،لاہور میں ایک قرنطینہ سنٹر بھی بنا دیا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات ہوئی ہے، امیر لوگوں سے درخواست کروں گا وہ جذبہ دکھائیں جنہوں نے 2005 میں دکھایا تھا.کرونا ٹھیک ہو گا تو انڈسٹری چلے گی،کرونا کے ہوتے ہوئے کچھ بھی ممکن نہیں ہو پائے گا. حکومت کے بڑے پروجیکٹ بھی کرونا کی وجہ سے بند پڑے ہیں.

واضح رہے کہ لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے 26 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بحریہ ٹاؤن کے چند علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر دانش افضل نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے ذاتی ملازمین شامل ہیں جو بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ میں کام کرتے ہیں۔ 40 افراد کا شک کی بنا پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں تاحال 26 سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد میں بحریہ ٹاؤن کے مالک کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے سکیورٹی گارڈ، مالی، ڈرائیور اور دیگر گھریلو ملازمین شامل تھے۔ تمام متاثرہ افراد کو ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ ان افراد کے رابطے میں آنے والے افراد کو بحریہ ٹاؤن کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

پنجاب صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن میں سامنے آنے والے ان افراد کے نمونے محکمہ صحت نے ہی لیے تھے، جنھیں ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم لیبارٹری بھجوایا گیا تھا۔ کرونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 26 ہے۔

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا کے 2004 مریض ہیں، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 726 زائرین سینٹرز، 539 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 690 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Leave a reply