پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ،اس واقعے سے بہت رنجیدہ ہیں ذبیح اللہ مجاہد

0
101

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پرپاکستانی جھنڈے کی بے توقیری کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہےٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔


پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں منفی پروپیگنڈے سے پرہیز…

ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری اسلامی امارت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے وہ اس واقعے سے بہت رنجیدہ ہیں-

کابل ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے کھل گیا، اہم شخصیت کابل پہنچ گئی

واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر لگے پاکستانی پرچم اتار دیتے ہیں۔

مسائل کے حل کے لئے ہمارے مثبت کردار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان نے کرنا ہے سعودی وزیر خارجہ

Leave a reply