پاکستانی پائلٹس کو اب لائسنس ایسے نہیں‌ ملے گا، حکومت نے بیرونی خدمات حاصل کرلیں

0
45

پاکستانی پائلٹس کو اب لائسنس ایسے نہیں‌ ملے گا، حکومت نے بیرونی خدمات حاصل کرلیں

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، پاکستانی پائلٹس کو لائسنس دینے کا امتحان اب برطانوی سول ایوی ایشن کے ذمے ہوگا. ، اس سلسلے میں برطانیہ کی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آ رہی ہے.پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کے حوالے سے پہلے ہی ایسی رپورٹس آ چکی ہیں جس وجہ سے دنیا بھر میں پی آئی کے ہوا بازوں کا مجموعی تاثر بہت منفی ہوا ہے . انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں‌ پاکستان کے ادارے کو ان میں ممالک ممالک میں‌شامل کیا گیا تھا جہاں تربیت کا فقدان ہے اور ایس او پیز کا خیال نہیں‌رکھا جاتا .

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

اس سلسلے میں پی آئی اے کو بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترنے پر 188 ممالک میں پروازین چلانے اور سروس مہیا کرنے پر وارننگ بھی دی جا چکی ہے. اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے پائلٹ لائسنسنگ کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو پہلے ہی لائسنس اسکینڈل کے الزام میں برطانیہ اور یورپی یونین کے لئے پرواز سے روک دیا گیا ہے۔
آئی سی اے او نے اپنے 179 ویں اجلاس کے 12 ویں میٹنگ میں اپنے ممبر ممالک کو اہم حفاظتی تحفظات (ایس ایس سی) سے نمٹنے کے لئے ایک طریقہ کار کی منظوری دی ہے
پاکستان کو آئی سی اے او کی رکن ملک ہونے کی وجہ آٹھ ممالک کے ساتھ متنبہ کیا گیا تھا جو ایس ایس سی سے نمٹنے میں ناکام رہے تھے۔
آئی سی اے او نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) – کو ملک میں سول ایوی ایشن کے تمام پہلوؤں کو ریگولیٹ کرنے اور سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ایک سخت انتباہ جاری کیا۔3 نومبر کو اپنے خط میں آئی سی اے او نے کہا ہے کہ پی سی اے اے پائلٹ کے لئے لائسنس دینے کے عمل کے سلسلے میں اہلکاروں کے لائسنس اور تربیت کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ لہذا ملک کے ہوائی جہاز اور پائلٹوں کو دنیا کے 188 ممالک میں پرواز سے روکنے کا امکان ہے

Leave a reply