پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا
پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے جیکب آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
جیکب آباد میں پسند کی شادی کے جرم میں حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا ہے،واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق پسند کی شادی کے جرم میں واحد بخش ٹالانی علاقے میں گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کیا گیا، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی ہیں، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا
دوسری جانب قتل ہونے والے جوڑے کے ورثا نے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،
قبل ازیں پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا، اوکاڑہ میں ظلم کی داستان رقم کردی گئی ۔تھانہ گوگیرہ کی حدود برج جیوے خاں میں لڑکی کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔فائرنگ کر کے 3سالہ افضال اور 16سالہ عائشہ کو قتل کر دیا ،
قبل ازیں لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق اپنے بہنوئی اویس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 2 سگے بھائی ساتھی سمیت گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق عرف بابا، اشفاق اور شفاقت شامل ہیں ملزمان چند روز قبل اپنے بہنوئی کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، مقتول اویس نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا انہیں رنج تھا،مقتول اویس ایک سال سے اپنی بیوی کے ساتھ روپوش ہو کر زندگی بسر کر رہا تھا ،
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی