پہلے ہی کہا تھا تحریک انصاف کے رہنما فرار ہوں گے،عطا تارڑ
ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا پہلا دن ہے ،شہزاد اکبر اور شہبازگل بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا تحریک انصاف کے رہنما فرار ہوں گے یہ بیرون ملک بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپین میں شہزاداکبر کی پراپرٹی نکلی تو عالمی سازش کہاں تھی؟ 90 کی دہائی سے فساد سے انتخاب کروانا پرویز الہٰی کی روایت ہے ،عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ قبول کریں گے،رولز ہیں کہ اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پاس اختیارات ہیں، تین کو الیکشن اس لیے نہیں کروایا گیا اراکین پو رے نہیں , یہ گئے تو خزانہ خالی کرکے گئے ہیں، ہم نے عوام کی خوشحالی، معیشت کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے ہم انتقام پریقین نہیں رکھتے اپنے دفاع کیلئے دلیل نہیں تو اداروں پر حملے کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی جیبیں بھریں اور عوام کو بری طرح لوٹا، جس دن عمران خان گئے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی حکومت نے نااہلی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاہ دور اور گھٹن عوام بھولنا چاہتی ہے،پیکا اور اس جیسے دیگر سیاہ قوانین اور اقدامات پر معافی کی بجائے مزید جھوٹ نہ بولیں،جس طرح عدم اعتماد کو نہ روک سکے، نئے سفر کو بھی نہیں روک سکیں گے،امپورٹڈ ترجمانوں اورمشیروں نے گھر لوٹنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا امپورٹڈ مشیر امریکہ جانے کی تیاری میں ہیں
قبل ازیں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹی پبلک سیکرٹریٹ پر حلقہ این اے 91 کے کارکنوں نے میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر جشن منایا اور کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا میاں محمد شہباز شریف کے وزرات عظمی سنبھالتے ہی معاشی طور پر مثبت اعشاریہ آنے شروع ہو گئے’ ڈالر 9 روپے گرا سٹاک مارکیٹ میں تیزی اپنے عروج ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا ان شاءاللہ 2018 میں ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہاں سے اب دوبارہ سلسلہ عوام کے تعاون سے شروع کر دیا ہے وزیراعظم کا پہلے خطاب میں عوام کو ریلیف کے اعلانات کیے جن پر تیزی سے عمل جاری ہے وزیر اعظم میاں شہبازشریف پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے، دوسرا دورہ چین کا ہوسکتا ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں غیر ملکی دوروں پر کام شروع کردیا گیا ہے وزیراعظم نے پہلے دن معاشی ٹیم سے ہنگامی میٹنگ کی جس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کا عندیہ دیا میاں محمد شہباز پاکستان کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں انہوں نے دن رات ایک کرکے محنت اور لگن سے پنجاب بدلا تھا اب پاکستان کو بدلیں گے ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتی ہے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنایا جائے گا
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم
شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟
شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم