13 مئی تک پی آئی اے نے پھراپنے آپ پرپابندی لگای

0
39

اسلام آاباد :13 مئی تک پی آئی اے نے پھراپنے آپ پرپابندی لگای،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں 13 مئی تک توسیع کر دی،اس فیصلے کا اطلاق اندرون ملک فضائی آپریشن پر 12 بجے تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے اندر پروازوں کو چلانے کے حوالے سے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ترجمان نے عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ پابندی سے متعلق فیصلے کا اطلاق خصوصی پروازوں، کارگو جہازوں پر نہیں ہو گا۔چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کی مدت 7 مئی کی رات ختم ہوجائے گی جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

30 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 7 مئی تک توسیع کردی تھی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا آپریشن 30 اپریل تک معطل کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔سی اے اے سے جاری بیان کے مطابق اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply