پنڈی والو، ایسا نا اہل مسلط کیا جو اپنا گھر نہیں چلا سکتا،ملک کیا چلائے گا؟ سراج الحق

0
41

پنڈی والو، ایسا نا اہل مسلط کیا جو اپنا گھر نہیں چلا سکتا،ملک کیا چلائے گا؟ سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لیاقت باغ چوک پنڈی میں مہنگائی اور  بیروز گاری  کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ اس لیے کررہے ہیں کہ 22کروڑ عوام کے لیے حکومت نے جینا اور سانس لینا مشکل بنادیا ہے 15ماہ حکومت نے مکمل کرلیے ایسا ایک بھی کام نہیں کیا کہ اسے شاباش دی جائے ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جب پیٹرول کی قیمت ،ٹیکس اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت چورہوتی ہے آج ان کی حکومت میں آٹے کابحران ہے اور 70روپے کلو آٹا مل رہاہے , پاکستانی ہنر مند، مزدور ٹرک کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر آٹے کی ایک بوری کے لیے انتظار کررہاہے آج پاکستان پر شوگر ،آٹا اور کرپٹ مافیا مسلط ہے حکومت نے جان بوجھ کر گندم برآمد کی اور مرغیوں کے خوراک کے لیے فیڈ ملز والوں کو دی ۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بتائے لوگوں سے کیے وعدے کدھر گئے حکومت عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے یہ حکومت آٹا چور ہے پہلی حکومتوں کی طرح اب بھی مہنگائی کی وجہ کرپشن ہے.حکومت کی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیاہے مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعویدار لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہے ہیں۔ حکومت کا ویژن انڈے مرغی اور کٹے سے شروع ہواتھا آج بھی اس سے آگے نہیں جاسکا ہے ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ شوگر کے 12 ملزجہانگیرترین اور10خسرو بختیار کے ہیں۔ان دوممبران پر مشتمل کمیٹی حکومت نے بنائی ہے کہ آٹے کابحران کیوں ہوا اور اس کے ذ مہ دارکون ہیں ۔ بلی کو دودھ پر چوکیدار بنایا گیا ہے ۔ملک میں شہزادوں کی حکومت ہے ۔پنڈی والوں کو کہتا ہوں آپ نے نااہل لوگوں کو پاکستان پر مسلط کیا ہے جو اپنا گھرتک نہیں چلا سکتے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی ہماری ضرورت سے زیادہ پیدا ہوتی ہے مگر قیمت 45سے 70روپے کردی گئی ہے جن کے جہاز میں عمران خان سفر کرتے ہیں اس کے لیے یہ کیا جارہاہے عمران خان کہتا ہے کہ میری تنخواہ میں گھر نہیں چلتا ہے لاکھوں میں آپ کا گھر نہیں چلتا ہے تو 16سے 20ہزار میں غریب کا گھر کیسے چل سکتا ہے قبر میں سکون ان کو ملے گا جو مدینہ کے ریاست کو بدنام نہیں کرتا آپ کو قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا آپ نے عوام سے جھوٹ بولا ہے یہ جھوٹوں اور چوروں کی حکومت ہے۔

جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے.

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Leave a reply