پائلٹس کے مشکوک لائسنس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے ڈی جی سول ایوی ایشن کی معذرت
پائلٹس کے مشکوک لائسنس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے ڈی جی سول ایوی ایشن کی معذرت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا
ڈی جی سول ایوی ایشن نے پائلٹس کےمشکوک لائسنس کے معاملے پرکمیٹی کوبریفنگ دی، سیکرٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرپائلٹس کی ڈگریوں کی چھان بین کی گئی،سیکرٹری میری ٹائمزافیئرنے پائلٹس کے معاملے کی تحقیقات کیں، پائلٹس کےمشکوک لائسنزتحقیقات پرتمام قوائد وضوابط کو فالوکیا گیا،
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کودیکھے بغیرکمیٹی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکتی، قومی سلامتی کےعلاوہ کسی چیزکوکمیٹی سےخفیہ نہیں رکھاجاسکتا، سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ پائلٹس لائسنس کی تحقیقاتی رپورٹ تاحال کسی سطح پرپیش نہیں کی گئی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی ادارےکی تحقیقاتی رپورٹس سےمتعلق کمیٹی رولزواضع ہیں ،
کمیٹی نے پائلٹس کے مشکوک لائسنس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کی جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے سے معذرت کر لی،سیکرٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ پائلٹس کیخلاف مشکوک لائسنس کے معاملے پرفرانزک تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کےدوران پائلٹس کوذاتی حیثیت میں بھی طلب کیاگیا،
یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ
حویلیاں طیارے حادثےمیں شہید دونوں پائلٹس کےلائسنس بھی جعلی پائلٹس کی فہرست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کیپٹن وقاص کا کہنا تھا کہ شہیدپائلٹس کانام جعلی لائسنس فہرست میں موجودگی افسوسناک ہے،پالپا نمائندوں نے کمیٹی اجلاس کو لائسنس کے معاملے پرکمیٹی کو بریفنگ دی، کیپٹن وقاص کا کہنا تھا کہ حویلیاں طیارہ حادثہ تکنیکی نوعیت کا تھا،تحقیقاتی رپورٹ سے قبل اس طرح ان کانام شامل کرنامناسب نہیں،مشکوک لائسنس کی فہرست میں141میں سے25پائلٹس کبھی پی آئی اے کاحصہ نہیں رہے،مشکوک قراردیئےگئے35پائلٹس ملازمت سےریٹائرڈہوچکےہیں،