وزیراعظم بتائیں،آٹے چینی بحران میں کون ملوث ہے؟ مشاہد اللہ خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت کروناوائرس سےنمٹ رہی ہے،کرونا وائرس کا چین کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے،چین کے ساتھ ہمیں کھڑا ہونا چاہیے،چین نے ہر برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا
مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ آٹے چینی بحران پروزیر اعظم نے کہا معلوم ہے کون ملوث ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ میں ملوث افراد کا نام نہیں بتاؤں گا وزیر اعظم بتائیں یہ کون سا مافیا ہے جو آٹے اور چینی بحران میں ملوث ہے؟
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس نے دنیا کے 15 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صرف چین میں ہی آج تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی۔
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے