وزیراعظم عمران خان مزار قائد کیوں نہیں گئے؟ اہم انکشاف
پیپلزپارٹی کے تحت احتجاجی مظاہرہ سے صوبائی وزیر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں ایک منحوس شخص آیا ہوا ہے جس نے ایک بار پھر کراچی کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے ۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی اپیل پر آج ملک بھر میں سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج نوشتہ دیوار ہے ایک شخص نے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے اور خود کشی کرنے کا اعلان کیا تھا آئی ایم ایف سے قرضہ لے لیا اور عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا دسمبر کے مہینے میں بجلی کے بلوں میں 68 ارب وصولی کی جائے گی آئی ائی ایف سے منحوس حکومت نے ہرماہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا وعدہ کیا ہے چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکہ مارا گیا 66 لاکھ گندم پنجاب میں غائب کی گئی چینی غائب کردی گئی چینی پر کمیشن بنایا مگر کابینہ میں بیٹھے چینی چوروں پر ہاتھ نہ ڈالا اپوزیشن کو جھوٹی شکایات پر جیل بھیجا جاتا ہے پی ٹی آئی کے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا سندھ کے این ایف سی پر پانی پر گیس پر ڈاکہ ڈالا گیا چینی گیس آٹے بحران کی ذمہ داری سندھ پر ڈالتے ہیں عقل کے اندھے پاکستان کے بارہ موسم بناسکتے ہیں ان سے کوئی بعید نہیں ہے وفاقی وزیر اسمبلی میں کہتا ہے گندم کہاں گئی مجھے نہیں پتا تمہارے چور وزیر اعظم کو پتا ہے کہ وہ گندم کہاں گئی نیب کیوں اس کرپشن پر خاموش ہے اس کی آنکھوں پر پردہ کیوں ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ آغا سراج، فریال زرداری صاحب کو جیل میں رکھا گیا، عمران خان نے وعدہ کیا تھا آئی ایم ایف نہیں جائونگا مگر اب آئی ایم ایف سے پیسے مانگ رہے ہیں ،وعدہ کرکے آئے تھے کہ پیٹرول اور بجلی مہنگی نہیں کرینگے مگر اب روز بجلی و پیٹرول کے نام پر ہماری جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے شرم آنی چاہیئے کہ نعیم الحق کی تعزیت کے لئے فیملی کو اسلام آباد بلایا امید ہےکہ اب لوگوں کے دماغ سے تبدیلی اور نئے پاکستان کی ہوا نکل گئی ہوگی اینگرو سےنکالا گیا شخص اسلام آباد سے الیکشن لڑتا ہے پختون پنجابی سرائیکی بلوچی جو کراچی آئےہیں کیا وہ غیر مقامی ہیں ایم کیوایم کے منہ کو خون لگا ہوا ہے یہ کراچی میں خونریزی چاہتے ہیں ایم کیوایم کے اتحادی ان سے سوال کریں کہ مقامی غیر مقامی کون ہیں لوگوں کو لڑانےکی سازش ہورہی ہے
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہے کوئی رات کراچی میں نہیں گزاری ، تم مانو یا نہ مانو سندھ پاکستان کا حصہ ہے وزیراعظم نے کبھی دو دن کراچی میں نہیں گزارے اس کی مجبوری ہے کہ قیام کے لئے اجازت لینا پڑتی ہے وزیراعظم کو کہا گیا ہے کہ قائد اعظم کے مزار پر نہ جانا نہیں گیا ،اسد عمر کے والد کارنامے حمودالرحمن کمیشن میں لکھے ہوئے ہیں اسد عمر کو چیلنج کرتا ہوں عمران خان کو بلاول بھٹو کے مقابل مناظرے کے لئے بٹھا دو بلاول بھٹو 5 منٹ میں نیازی کو لاجواب نہ کردیں ہم اپنے آپ کو جیالا کہلوانا چھوڑدیں گے محنت کشوں کو کم سے کم 25 ہزار تنخواہ کا قانون سندھ حکومت نے بنایا عدالت نے کم سے کم تنخواہ کے معاملے پر اسٹے آرڈر دے دیا عدلیہ کا احترام کرتاہوں عدلیہ کو غریب ملازمین کی مشکلات کا خیال رکھنا چاہئیے
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم کے دورہ سندھ پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کک صوبہ ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لئے ہی سندھ آتے ہیں۔ وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں چند دنوں کے لئے یہاں آٸیں۔ وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور سندھ کے لئے منصوبے دیں ,وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی ,وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے , وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے ,فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابقہ وفاقی حکومت کے منصوبے تھے، جس پر موجودہ نااہل وزیر اعظم اپنی تختیاں لگا رہا ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں موجودہ نالائق اور نااہل حکومت نے کراچی کے لئے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔