وزیراعظم کریں گے ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کا آغاز

0
42

وزیراعظم کریں گے ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کا آج آغاز کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس پروگرام کے لئے تیار کیے گئے ویب پورٹل کا آج افتتاح کریں گے، کرونا لاک ڈاؤن میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث بیروزگار ہونے والے افراد اس پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، رجسٹرڈ بیروزگار افراد کو احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے 12 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وسائل مختص کر رکھے ہیں، وبا سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم کووڈ19 ریلیف فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

احساس ایمرجنسی کیش کے Category-2 کے صارفین جو بذریعہ8171 ایس ایم ایس سروس رجسٹر ہوئے ہیں انکو امدادی رقوم کی ادائیگی  شروع کر دی گئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے.

 

Leave a reply