پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

0
45

پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایات گزشتہ روز جاری کی گئی تھیں،وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئیں پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عمل کیلئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے،ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ قواعد و ضوابط تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے

قبل ازیں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی پیکا ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اپوزیشن جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیکا کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے،ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں بھی پیکا کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، پی ایف یو جے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی، جس پر آج سماعت ہوئی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس ایکٹ کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پیکا ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قانون جو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی مسلم لیگ ن کی تیار کردہ پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں جلد دائر ہونے کا امکان ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں،آج کی بیٹھک کا مقصدعوام کو نااہل ٹولے سے چھٹکارا دلانا ہے ،پیکا میں جرم کی تعریف کیے بغیر5سال سزامقررکی گئی،پیکا آرڈیننس میں عدلیہ کوتابع بنانےکی کوشش کی گئی،

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکا قانون سے ایک جابرانہ ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کا ہم مقابلہ کریں گے، پاکستان کا آئین پی ٹی آئی کا آئین نہیں جب چاہا توڑ مروڑ لیا، حکومت عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی، آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے

فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی

پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان

Leave a reply