وزیرا عظم عمران خان اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا لیں گے جائزہ

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرا عظم عمران خان اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے ،واپڈا حکام کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے،دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈاور انرجی سکیورٹی کےلیے اہم منصوبہ ہے

دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29میں مکمل ہوگا ڈیم میں مجموعی طورپر 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،دیامربھاشا ڈیم کی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ساڑھے 4ہزار میگاواٹ ہے منصوبہ نیشنل گرڈ کوہر سال 18ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا،

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

 

 

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2028 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

Leave a reply