پولیس کے 51 آفیسرز کرونا کا شکار، اہلکاروں میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1900 کے قریب پہنچ گئی ہے

بھارت میں پولیس اہلکاروں میں بھی کرونا پھیل چکا ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈیوٹی کرنے والے 40 پولیس اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ریاست مہاراشٹر میں کرونا وائس کے پولیس کے مریضوں کی تعداد 531 ہو گئی ہے جس میں سے 51 آفیسرز اور 480 اہلکار شامل ہیں

ممبئی میں بھی 250 پولیس اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے مطابق پولیس اہلکاروں میں کرونا کی علامت نہیں تھی لیکن جب انکا ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آیا، سب اہلکاروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے

ممبئی پولس نے کرونا سے بچاؤ کے لئے 55 سال سے زیادہ عمر کے سبھی ملازمین کو چھٹی دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، 52 سال سے زیادہ عمر کے ان اہلکاروں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے جنھیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کی بیماری ہے۔

مہاراشٹر کے کئی علاقے کرونا ریڈ زون بنے ہوئے ہیں،ناگپور، سترنجی پورہ میں 750 سے زائد لوگوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے، وہان کرونا کے مریض سامنے آںے پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی پولیس سزائیں دے رہی ہے.

بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقہ گجرات میں احمد آباد کے علاقے رانپ میں سابرمتی سنٹرل جیل میں دو قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جیل کے باقی قیدیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

قبل ازیں دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے جسے پولیس میں پہلی ہلاکت کہا جا رہا ہے، دہلی کے بھرت نگر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، 31 سالہ امت دہلی میں کرونا کے ریڈ زون میں ڈیوٹی پر تعینات رہا تھا

 

 

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

 

Leave a reply