پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، بلاول متحرک،اسلام آباد میں ڈیرے، اہم ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین متحرک ہیں
لانگ مارچ کی تیاریوں و وانتظامات کے حوالہ سے بلاول زرداری نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخاری، سید قائم علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، انور سیف اللہ خان، محمد صادق شامل ہیں
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، بلاول اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، بلاول زرداری کی اسوقت ساری توجہ لانگ مارچ کی کامیابی پر ہے اسی لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز بھی مصروف دن گزارا۔
زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ان سے پارٹی کی اہم شخصیات نے ملاقاتیں کرکے 27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے جن شخصیات نے ملاقاتیں کیں ان میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انور سیف اللہ خان، پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب عالمگیر، پارٹی کے سینئر رہنما سید ظاہر شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی ضلع دیامیر سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں حاجی دلبر خان، انجینئر نوید اقبال، نظام دین، سید امام مالک شاہ اور شیر اللہ شامل ہیں
وفود سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں چار روپے اضافے کے ساتھ پٹرولیم کی قیمتوں میں بھی تین روپے سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جو عوام کا معاشی قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لئے ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہونا چاہیے ورنہ عمران خان سے نجات دلانا ضروری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا عوام 27فروی کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے اور عمران خان سے مہنگائی کے خلاف حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ والی ریاست مدینہ کو خبر ہو کہ بجلی اور پٹرولی کی قیمتوں اضافے کے اثرات عوام پر پڑیں گے۔ انہوں نے عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 27 فروی سے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
قبل ازیں پی پی پی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئینے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے،
سردار سربلند خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، ساڑھے تین سال سے عمران خان اور نااہل حکومت عوام کی زندگیوں سے کھیل رہاہے،منی بجٹ لاکر عمران خان نےریاست اور عوام کو آئی ایم ایف کی چاکری اور نوکری پر لگادیا، منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بیک وقت عوام پر دو خطرناک جان لیوا دھماکوں سے کم نہیں،عوام نے اگر اپنی حالت زار کو بدلنا ہے تو مہنگائی کی سونامی اور،تبدیلی خان،سے جان چھڑانا ہوگا،عوام کو 27 فروری کو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سڑکوں پر نکلنا ہوگا، پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے زریعے ملک اورقوم کو اس مسلط عذاب سے نجات دلائی گی،
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان
غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ








