پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے،
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ لانگ مارچ میں اسلام آباد کا رخ کررہے ہیں وفاقی حکومت صوبے کی حق تلفی کررہی ہے،مارچ میں پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام بھی شریک ہوں گے گلگت بلتستان سے بھی لوگ مارچ میں شرکت کریں گے،منتخب ارکان اسمبلی کو عوام کی آواز پر لبیک کہہ کر عمران خان سے جان چھڑائیں،سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانا پورے ملک کی آواز ہے،امید ہے الیکٹڈ نمائندے پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بنیں گے،منتخب نمائندے اسمبلی میں عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے،
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کے خاتمہ کیلئے عوامی لانگ مارچ کامیاب ہوگا عوامی لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا حکومت کے خاتمہ کیلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے،عوامی لانگ مارچ سندھ میں ہے نااہل حکومت کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں لانگ مارچ مہنگائی ،بے روزگاری کے خلاف22کروڑ عوام کا ترجمان ہے،
پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر اسلام آباد چھوڑیں گے،عوامی لانگ مارچ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جہاد ثابت ہوگا،
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کا دوسرا دن ،عوامی مارچ اپنے دوسرے دن کے سفر کا آغاز ضلع بدین کے شہر ماتلی سے کر رہا رہے ،ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کل منظور کرلی کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے عوام نے عمرانی سرکار سمندر برد کردی ماتلی میں صبح سویرے ہی میلے کا سماں، شہر کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور استقبالی بینرز سے سجایا گیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کا قافلہ ماتلی سے حیدرآباد وایا ٹنڈو محمد خان پہنچے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کریں گے عوامی مارچ حیدرآباد کے بعد ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا اپنے دوسرے دن کا اختتام مورو میں کرے گا
وزیراعظم بلاول وزیراعظم بلاول @BBhuttoZardari @AajizDhamrah #AwamiMarch pic.twitter.com/QnIr3qQNXK
— Imran Dhamrah (@ImranDhamra) February 28, 2022
لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا
اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول