پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پسند ہیں،پرامن سیاست کی بات کرتے ہیں،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مستحکم پاکستان اور مستحکم آئین کی بات کرتے ہیں،انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں نے پاکستان اور آئین کو غیر مستحکم کیا،پی ٹی آئی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنان کے نام اہم پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام،جماعتی ورکروں، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک ھو،آپ کی شب وروز محنت لگن اور ھمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعہ کی دیوار گرادی ھے۔ انشاءاللہ آپ کی اور ھماری یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کےقلعے کی آخری اینٹ کے نکالے جانے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اور جمھوری ملک بنانے تک جاری رھے گی،
قبل ازیں وزیر تعلیم امارت اسلامی افغانستان مولوی عبد الباقی حقانینے پاکستانی سیاستدان مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،
قبل ازیں سابق وزیراعظم، ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور بلدیاتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں JUI- F کی شاندار کامیابی پر میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بہت شکریہ میاں نواز شریف صاحب۔جمھوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کےحصول،اس سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ھماری مشترکہ جدوجہد جاری رھے گی
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براہِ راست منتخب شدہ تحصیل ناظمین معیارِحکومت میں بہتری لائیں گےاورمستقبل کے قائدین بنیں گے .سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخاب پر اٹھنے والے شورمیں کسی کو یہ احساس نہیں ہورہا کہ یہ انتخابات کامیاب جمہوریتوں میں پائے جانے والے نظام کی طرز پر جدید اورمنتقل شدہ اختیارات کے حامل بلدیاتی نظام کا نکتۂ آغازہیں۔ براہِ راست منتخب شدہ تحصیل ناظمین معیارِحکومت میں بہتری لائیں گےاورمستقبل کے قائدین بنیں گے
بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے خلاف ووٹ استعمال پر پی ٹی ائی قیادت برہم ہو گئی ،مخالف امیدوار کی حمایت کرنے والے اراکین کے خلاف چارج شیٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف کارروائی ہوگی،مردان، صوابی، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں ناکامی پر رپورٹ جلد مرتب کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی
دوسری جانب تحصیل بکاخیل الیکشن کا معاملہ پولنگ اسٹیشنوں سے الیکشن سامان کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈی سی اور ڈی آر او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، 1 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان وزیر کے بھائی و بیٹا شامل ہیں ،
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اتوار کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی
نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم
خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم