باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

پنجاب میں کرونا وائرس سے 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 39 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،پنجاب میں اب تک 31 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع میں‌کرونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا لاہور میں 363 مریض ہیں، قصور میں 9، شیخوپورہ میں 3، راولپنڈی میں 64، جہلم میں 29، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 38، سیالکوٹ میں 27، نارووال میں 8، گجرات میں 99، حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 27، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2، رحیم یار خان میں 22، سرگودھا میں 8،میانوالی میں 9، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 5، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ،اٹک اور جھنگ میں ایک ایک مریض ہے.

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 6 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد میو اسپتال میں کورونا وائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 24ہو گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں زیرعلاج پانچوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ میو ہسپتال میں ہی کرونا کے 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں.

راولپنڈی میں کورونا وائرس آر آئی یو میں زیر علاج مزید تین.مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں. میں فرح نامی خاتون، زرمن خان اور مبین شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں کے دومرتبہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو نیگیٹو آئے تھے، آر آئی یو سے صحت یاب ہو کر گھر بھجوائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی.

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز اس وقت لاہورمیں ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں مہلک وباء کی شدت کم ہے۔ میو ہسپتال میں مریضوں کو کلوروکوئین دوائی دے رہے ہیں، گوجرانوالہ میں بھی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، گجرات میں 98 کیسزسامنے آئے ہیں۔ نوجوان قوت مدافعت کی وجہ سے صحت یاب ہورہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے، پلازما مریض سے تب لیا جاتا ہے جب نیگیٹورزلٹ آئے۔ پلازما پرکام کررہے ہیں۔جن مریضوں کی حالت تشویشناک ان کے لیے علاج پلازما بہتر ہوسکتا ہے۔ جومریض صحت یاب ہوئے ان کی لسٹ بنارہے ہیں۔اگلے ہفتے ٹیسٹوں کی تعداد پانچ ہزارتک ہوجائے گی۔ این آئی ایچ نے جس دن منظوری دیدی کٹس استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا پنجاب میں 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت اور 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

Shares: