قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

0
31

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کمیشن ممبر نہیں ہو سکتے؟ وکیل نے کہا کہ یہ صرف گراوَنڈزہے وزرا کے علاوہ تمام ممبرز کے لیے گورنرز سے مشاورت ضروری ہے،آئین کے تحت قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں تمام ارکان کی موجودگی ضروری ہے،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس ہونے دیں، کوئی غیر آئینی بات ہو تو بتائیں،سپریم کورٹ نے وفاق کے اختیارات سے متعلق آئین کے آرٹیکل 149 کی تشریح کی، درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں کریں گے،

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ این ایف سی کی تشکیل کے 12 مئی کا نوٹیفکیش اور مشیر خزانہ کا این ایف سی اجلاس کی صدارت کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جائے۔

رہنما مسلم لیگ محسن شاہنواز رانجھا اور عمر گیلانی کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کی دفعہ 160 کے تحت صدر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جن کی ذمہ داری ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی زیر خزانہ اور ان افراد پر مشتمل کمیشن تشکیل دیں جنہیں صوبوں کے گورنرز سے مشاورت کے بعد مقرر کیا گیا ہو۔

درخواست میں کہا گیا کہ کمیشن میں 2 قسم کے اراکین ہونے چاہیئے ایک قانونی اراکین اور دوسرا متفقہ اراکین، قانونی اراکین وہ 5 اراکین ہوتے ہیں جن کی موجودگی کمیشن کے لیے لازم ہے جس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے خزانہ شامل ہیں جبکہ متفقہ اراکین وہ ہوتے ہیں جنہیں گورنرز سے مشاورت کے بعد شامل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کسی بھی متفقہ رکن کو صدر اور صوبوں کے گورنرز(ان کی کابینہ کی تجویز) کے درمیان اس بات پر اتفاق ہونے پر شامل کیا جاتا ہے کہ اس رکن کی مہارت این ایف سی کے لیے ضروری ہے ،تاہم نافذ شدہ نوٹفکیشن میں کسی بھی مشاورت کا ذکر نہیں جو صدر نے این ایف سے کے متفقہ اراکین کے لہ گورنرز کے ساتھ کی ہو جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشاورت کی ہی نہیں گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ کو این ایف سی کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار دیا۔دصدر اور گورنر اپنی کابینہ یا وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی تجویز پر عمل کے پابند ہیں اور نافذ شدہ نوٹیفکیشن میں ایسی کسی تجویز کا ذکر نہیں تھا۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ چنانچہ محسوس ہوتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز لی ہی نہیں بالخصوص ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا تقرر اس بات پر یقین کی وجہ ہے کہ کسی بھی صوبائی کابینہ سے مشاورت نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 12 مئی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت صدر مملکت سے ٹرم آ ف ریفرنسز منظور ہونے کے بعد این ایف سی کی تشکیل کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔کمیشن میں 10 اراکین شامل ہے اور صدر نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی سربراہی کرنے کا اختیار بھی تفویض کیا وگرنہ مشیر کے پاس کمیشن کا رکن بننے کا بھی اختیار نہیں ہوتا

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کی تشکیل کردی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدرمملکت نے دستور 1973کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت10 ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کردی ہے ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ واقتصادی امورڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ این ایف سی ایوارڈ کے چیئرمین ہوں گے ، وزیرخزانہ سندھ، وزیرخزانہ پنجاب، وزیرخزانہ بلوچستان، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کمیشن کے ارکان ہوں گے ،دیگر ارکان میں طارق باجوہ (پنجاب)، ڈاکٹراسدسعید (حکومت سندھ)، مشرف رسول(حکومت خیبرپختونخوا اور جاویدجبار(حکومت بلوچستان) شامل ہیں، وفاقی سیکرٹری خزانہ این ایف سی کے سرکاری ماہر(آفیشل ایکسپرٹ)ہوں گے ۔

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

صدرمملکت نے وزیرخزانہ کی عدم موجودگی میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات کو این ایف سی ایوارڈ کے اجلاسوں کی صدارت کا اختیار تفویض کردیا ہے ۔کمیشن وفاق، صوبوں اور دیگر علاقوں کیلئے وسائل کے امور طے کرے گا۔واضح رہے کہ آئین کے تحت ہر پانچ سال بعد اس ادارے کو نیا فارمولا وضع کرنا ہوتا ہے

Leave a reply