وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، چینی سیکنڈل کی فرانزک رپورٹ ہو گی پیش

0
36

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، چینی سیکنڈل کی فرانزک رپورٹ ہو گی پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں شوگر اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کابینہ کو شوگر اسکینڈل کی رپورٹ پیش کریں گے۔ 200 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار ہوچکی ہے جس میں فرانزک آڈٹ بھی شامل ہے۔ شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا کی اور کہاں فروخت کی رپورٹ میں شامل ہے۔

رپورٹ میں چینی کے بے نامی خریداروں کا ذکر بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ سبسڈی کس کے حکم پر اور کیوں دی گئی، رپورٹ میں واضح بتایا گیا ہے۔ چینی مافیا کی جانب سے سٹہ کیسے کھیلا گیا، یہ فرانزک آڈٹ رپورٹ کا حصہ ہے

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر ازخود کمیشن میں پیش ہوئے تھے ، انہوں نے کمیشن کو تحقیقات میں مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی تھی اور زبانی طور پر اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کمیشن میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں

Leave a reply