قریشی "استعمال” ہو گئے،ایسی حرکت وزیر خارجہ کو زیب نہیں دیتی،پلوشہ خان
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کے ایوان کی توہین کرکے اپنی اصلیت بے نقاب کی،
سینیٹرپلوشہ خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی کارکردگی بتانے کیلٸے کچھ نہیں تھا٬سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف سیاسی خانہ بدوش بیان بازی کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی سیاسی اخلاقیات کی جن بنیادوں پر کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے شاہ محمود قریشی اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں سلیکٹڈ حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے ذریعے سینیٹ پر شب خون مارا، چیئرمین سینیٹ کا کردار کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی ڈکشنری میں شرم نامی کوئی لفظ نہیں عمران خان بہت بڑی وبا جبکہ فواد چودھری چھوٹی موٹی بیماری ہیں،
پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کئی روز سے پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ،تاثر دیا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کسی ڈیل کا حصہ ہے،سینیٹ میں وزیر خارجہ پالیسی اسٹیٹمنٹ کی آڑ میں آئے،وزیرخارجہ نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ کیسے پیش کیا؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کلبھوشن کے لیے سفارتکاری کی،ہم شاہ محمود قریشی کے مرید ہیں نہ مزارعے، اس ایوان میں سب برابر ہیں،شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا،شاہ محمود قریشی کی تقریر سے لگا کہ وہ اپنی سی وی نواز شریف کو پیش کر رہے ہیں،یہ حرکت کسی فارن منسٹر کو زیب نہیں دیتی، یوسف رضا گیلانی نے دباؤ میں آ کر استعفیٰ نہیں دیا، خود تسلیم کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے،ہم کھڑے ہو سکتے ہیں کئی باتوں پر اختلاف کر سکتے ہیں، یہ آئی ایم ایف کے آگے لیٹ چکے ہیں، صرف اقتدار کو بچانا چاہتے ہیں، اقتدار تبھی تک قائم رہتا ہے جب ملک رہتا ہے،ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں
قبل ازیں رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے حلقہ کے ووٹر انہیں لالٹین لیکر ڈھونڈ رہے ہیں، اسد عمر کے حلقہ میں بارش اور سیلاب سے انسان مرتے رہے مگر وہ غائب رہے، اسد عمر میں جرآت نہیں کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کا سامنا کرے، اسد عمر پیپلزپارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں، گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں میں اسد عمر سر فہرست ہیں،قومی بنک سے اربوں روپے کی چوری میں اسد عمر سہولت کار تھے کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کے گھپلے میں بھی اسد عمر شامل ہیں،
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ
یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر منتخب نہیں ہوئے ؟ سینیٹ میں سوال