قریشی نے سعودیوں کی توہین کی، سعودی عوام پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس کے بعد تصویر میڈیا کو جاری کی گئی،
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی سفیر کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے ہیں، اس تصویر میں شاہ محمود قریشی کا اس انداز سے بیٹھنا سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا گیا ہے، اس تصویر کو لے کر پاکستانی قوم نے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس اقدام پر تنقید کی وہیں سعودی عرب کی عوام بھی پھٹ پڑی اور اسے سعودیوں کی توہین قرار دے دیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ،
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے مطابق،قریشی اور سعودی سفیر نے خطے کے موجودہ واقعات اور "دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے” کے لیے ملاقات کی۔ تا ہم سعودی شہریوں نے جاری تصویر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر کڑی تنقید کی،
ایک صارف نے کہا، "پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سعودی سفیر کا بے مثال مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کیا۔”
https://twitter.com/BO__JG777/status/1476277466431950850
ایک صارف نے تو لکھ دیا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے سعودی سفیر کا جوتوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا
https://twitter.com/AlEmad94895677/status/1476767701066420224
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سعودی عرب کے خلاف اپنے سخت موقف کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے سابقہ بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، ہمارے سفیر کے سامنے اس کی بدتمیزی کو مسترد کر دیا جاتا ہے اور اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔ دوسروں کے لیے سبق بنیں، ہمارے سفیر کو دوبارہ ان کے پاس نہیں بیٹھنا چاہیے
https://twitter.com/Drkhalid_3/status/1476658747103711238
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے سفارتی اور فوجی تعلقات ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب اسلام آباد نے مبینہ طور پر ریاض کی جانب سے یمن جنگ میں فوجیوں کی مدد کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا ،
ابھی حال میں ہی او آئی سی کا افغانستان بارے خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے بعد سعودی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، وزیر خارجہ کی اس بدتمیزی پر سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وقت آنے پر ایسا رد عمل دے گا کہ وزیر خارجہ پھر دیکھتے رہ جائیں گے
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب کے حوالہ سے ماضی میں بھی کچھ بیان دے چکے ہیں جس پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی احتجاج کیا تھا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے،بدقسمتی سے موجودہ حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے،پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلاف کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے،موجودہ حکومت اس سے پہلے پاکستان کے قریبی اور دوست ممالک سے متعلق بھی ایسی ہی حرکتیں کرچکی ہے ،سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو خوش اسلوبی، دانائی اور احسن انداز سے ڈیل کیاجائے
سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا لہجہ وزیر خارجہ والا نہیں بلکہ گدی نشین والا تھا۔ وہ شائد سمجھتے ہیں کہ سب ممالک ان کے مرید ہیں۔ سعودی عرب تو ویسے بھی پیری مریدی کے دھندے کو نہیں مانتا۔ انہیں اگر سفارتی اخلاقیات کا لحاظ نہیں ہے تو وہ وزارت چھوڑیں گدی نشینی کریں جو ان کے خاندان کا کام ہے۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کے بیان نے ملک کو کتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
محمد بن سلمان کا نیا کارنامہ، سعودی عرب میں انقلاب آ گیا، سلمان خان کے ٹھمکے
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع
سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا
سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟
سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے
آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس
آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان
بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا
کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے