رکشہ نہ روکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پولیس اہلکار نے خاتون پر گولیاں چلا دیں
واقعہ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پٹرولنگ پولیس اہلکار کی جانب سے رکشہ نہ روکنے پر خاتون پر فائرنگ کی گئی، خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے، گجرانوالہ کی رہائشی خاتون 33 سالہ تنزیلہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے رکشہ پر جا رہی تھی کہ پولیس نے رکشہ روکا، رکشہ ڈرائیور نے ناکے پر پولیس کے اشارے کے باوجود رکشہ نہ روکا، جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی ہے،
تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے رکشہ پرفائرنگ کرنیوالے اے ایس آئی وقاص مسعود کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص مسعود کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرفتار اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار سخت سزا کا مستحق ہے۔
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم