سانحہ مری،صداقت عباسی نے دیئے شہریوں کو اجتماعی طورپر پانچ سو روپے،ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری سانحہ میں برفباری سے جانیں چلی گئیں
مری سانحہ کا شور اٹھا تو فلاحی تنظیمیں میدان میں نکلیں، پاک فوج نے بھی ریلیف و ریسکیو کا کام کیا، جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، خدمت کمیٹیاں، تحریک لبیک سب ریلیف و ریسکیو کا کام کرتے رہے، شہریوں نے اپنے گھروں کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیئے، ایثار و قربانی کا ایک جذبہ ،ایک مثال دیکھنے میں آئی
تا ہم ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بحث جاری ہے، ویڈیو میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی گاڑی میں بیٹھے ہیں اورگاڑی کے باہر کچھ لوگ کھڑے ہیں،ایک شخص نے گاڑی میں صداقت عباسی کو پانی کی بوتل دی، صداقت عباسی نے پوچھا کہ پانی بیچ رہے ہیں جس پر شہری نے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں. صداقت عباسی اپنے بٹوے سے پانچ سو روپے نکال کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سب آپ لوگوں کے لئے اجتماعی رقم ہے، سب تقسیم کر لیں،آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صداقت عباسی کی اس سخاوت پر ٹویٹر پر بحث جاری ہے
ایک صارف کا کہنا ہے کہ صداقت عباسی نے مری میں لوگوں کی مدد کرنے کی خوشی میں وہاں موجود لوگوں کو اجتماعی 500 روپے انعام دیے اب ان لوگوں کو چاہئیے کہ اس 500 کی فوٹو کاپیاں کروا فریم میں لگا کر گھروں میں لگائیں
صداقت عباسی نے مری میں لوگوں کی مدد کرنے کی خوشی میں وہاں موجود لوگوں کو اجتماعی 500 روپے انعام دیے
اب ان لوگوں کو چاہئیے کہ اس 500 کی فوٹو کاپیاں کروا فریم میں لگا کر گھروں میں لگائیں pic.twitter.com/m3Ba2nwUZF— Afzaal Malik (@Afzaal_malik) January 10, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سانحہ مری ریکارڈ ،تاریخی اور خطیر رقم دینے پر سٹیٹ بنک کا آئندہ آنے والے تمام نوٹوں پرایم این اے صداقت علی عباسی کی تصویر کے ساتھ چھاپنے کا اعلان
سانحہ مری ریکارڈ ،تاریخی اور خطیر رقم دینے پر سٹیٹ بنک کا آئندہ آنے والے تمام نوٹوں پرایم این اے صداقت علی عباسی کی تصویر کے ساتھ چھاپنے کا اعلان😁😋🙏 pic.twitter.com/Bh2y0pWIku
— Gulzaib Khan (@Gulzaib45244284) January 10, 2022
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ھم جناب صداقت علی عباسی صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے اس ہنگامی حالت میں 500کا کڑکنا نوٹ دیکر ھزاروں فیملیز کی جان بچاٸ ساتھ یہ بھی کہہ دیتے اجتماعی طور پر کُکڑی کی قربانی میں حصہ ڈالے
یقین کرے ایسے چراغ بُجھے گے تو روشنی ھو گی
ھم جناب صداقت علی عباسی صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے اس ہنگامی حالت میں 500کا کڑکنا نوٹ دیکر ھزاروں فیملیز کی جان بچاٸ ساتھ یہ بھی کہہ دیتے اجتماعی طور پر کُکڑی کی قربانی میں حصہ ڈالے
یقین کرے ایسے چراغ بُجھے گے تو روشنی ھو گی— نواز شریف ہماری REDLINE ❤ (@Alisonoo1) January 10, 2022
صداقت عباسی نے خود بھی یہ ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ سیزنل سیاحتی مقام ہونے کی حیثیت سے #Murree میں زیادہ ریٹ چارج کرنے کی شکایات رہتی ہے۔ مگردیکھیں تصویرکادوسرا رخ آج میں بانسرہ گلی سے گزرا تو دیکھا کہ لوگ گاڑیاں روک کر سیاحوں کومفت منرل واٹر کی بوتلیں دے رہے تھے۔ ایک مقامی گروپ چندہ کرکے مسافروں کو مفت بسیں بھی فراہم کررہا تھا
سیزنل سیاحتی مقام ہونے کی حیثیت سے #Murree میں زیادہ ریٹ چارج کرنے کی شکایات رہتی ہے۔
مگردیکھیں تصویرکادوسرا رخ آج میں بانسرہ گلی سے گزرا تو دیکھا کہ لوگ گاڑیاں روک کر سیاحوں کومفت منرل واٹر کی بوتلیں دے رہے تھے۔ ایک مقامی گروپ چندہ کرکے مسافروں کو مفت بسیں بھی فراہم کررہا تھا pic.twitter.com/KCehagaAC3
— Sadaqat Ali Abbasi (@Sadaqat_Ali) January 9, 2022
قبل ازیں صداقت عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مری سانحےکے دن میری مری سے عدم موجودگی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے۔ لوگوں کی اموات کےصدمے کے باعث میں نے اپنی کوئی تصویرپوسٹ کرنا مناسب نہیں سمجھی۔ پورادن و رات وہاں موجودرہاتمام اہم راستےکھلنےتک تقریبا15 کلومیٹرسے زیادہ پیدل چل کرپورےعمل کی نگرانی کی۔ میں حلفیہ بیان کرتاہوں کہ میں نے مری سانحے کی رات برف پرپیدل چلتے ہوئے ایک مقامی بندے جسکو میری کوئی شناخت نہیں تھی اپنے ساتھ چلنے والوں کے لئے ابلے ہوئے انڈے خریدے۔ جو ریٹ مانگا گیا وہ تھا 30 روپے فی ابلا ہوا انڈہ۔ہمیں 200 روپے میں 7 انڈے ملے یعنی 10 روپے کا ڈسکاونٹ بھی ملا۔
کچھ لوگ مری سانحےکے دن میری مری سے عدم موجودگی کاجھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے۔
لوگوں کی اموات کےصدمےکے باعث میں نےاپنی کوئی تصویرپوسٹ کرنا مناسب نہیں سمجھی۔
پورادن و رات وہاں موجودرہاتمام اہم راستےکھلنےتک تقریبا15 کلومیٹرسے زیادہ پیدل چل کرپورےعمل کی نگرانی کی۔
with DC & CPO Rwp pic.twitter.com/3Dp7J8KCd9— Sadaqat Ali Abbasi (@Sadaqat_Ali) January 9, 2022
واضح رہے کہ مری میں برفباری کی وجہ سے 22 جانیں جا چکی ہیں،مری سانحہ کے بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی ہے ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالہ سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ رپورٹ میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں مری اور گردو نواح کی مین سڑکوں کی کسی قسم کی مرمت نہیں کی گئی، سڑک پر گڑھے تھے اور گڑھوں میں پڑنے والی برف سخت ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنی ،مری میں موجود ایک نجی کیفے کے باہر پھسلن ہونے کے باوجود کوئی حکومتی مشینری موجود نہیں تھی اور اسی پھسلن والے مقام پر مری سے نکلنے والوں کا مرکزی خارجی راستہ تھا
مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے
مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری
مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ
مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب
https://baaghitv.com/sheikha-muree0-saniha-tehqiqati-rpeort-mein-hakomti-ghalfat-inikhsaf-samanay-agaayae/