سانحہ تیز گام میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ِ شیخ رشید نے کی تصدیق

0
28

سانحہ تیز گام میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ِ شیخ رشید نے کی تصدیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سانحہ تیز گام میں 64 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تیز گام میں آگ لگنے سے 33افراد زخمی ہوئے ہیں ،تبلیغی جماعت کے ارکان کے ناشتہ بنانے کے دوران سلنڈر پھٹنےسے آگ لگی .

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوےکی روایت ہے خاندان کے سربراہ یا جماعت کے امیرکے نام سے کوچ بک ہوتی ہے،آگ بجھانے کے آلات ہر بوگی میں ہوتے ہیں لیکن یہ بڑی آگ تھی

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

تیزگام حادثہ،ریلوے انتظامیہ نے معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ،ترجمان ریلوے کے مطابق ملتان کنٹرول آفس کے نمبر0619200382پررابطہ کریں،حیدرآباد کے لیے03003026200کے نمبرپررابطہ کریں،سکھر کنٹرول آفس 0719310087  پررابطہ کریں ،لاہورکنٹرول آفس04299201795پررابطہ کریں،کراچی کے لیے 02199213528 پررابطہ کریں،

 

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 65 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

Leave a reply