باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پی آئی اے کوخصوصی 28پروازوں کے بجائے 13کی اجازت دی دے تا ہم پروزوں میں سماجی فاصلے کے تحت 66فیصد ہی مسافر لانے کی شرط لگا دی ،

کم پروازوں کی اجازت اور 66فیصد شرط لگانے سے عوام مشکلات کاشکارہوگئے ،پی آئی اے اور وزارت ہوابازی نے وزارت خارجہ کی مدد بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام سے بات کرکے یا تو مزید پروازوں کی اجازت دلوائیں یا اقامہ کی مدت میں اضافہ کروادیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں ۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سعودی عرب کیلئے لگاتار پروازیں آپریٹ کررہی ہے تاہم چونکہ زیادہ تر اقامے 30 ستمبر کو ختم ہورہے ہیں اس لئے غیر معمولی رش کا سامنا ہے۔ پی آئی اے نے اس معاملے کو دیکھتے ہوئے 15 ستمبر سے اجازت ملتے ہی 28 مزید پروازوں کی اجازت مانگ لی تھی جو معمول کے پروازوں کے علاوہ تھیں۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے صرف 13 پروازوں کی اجازت دی گئی اور اس پر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 66 فیصد سے زائد افراد نہ لانے کی شرط عائد کردی گئی حالانکہ سعودیہ عرب روانگی سے قبل کویڈ منفی ٹسٹ ہونا بھی لازمی ہے۔ یہ پروازوں ہماری کل ضروریات کا نصف ہے تاہم پی آئی اے کی یہ کوشش ہے کہ اس محدود کیپیسٹی کو با احسن طریقے سے برابر پورے ملک میں مہیا کیا جائے۔

یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے پاس نشستیں دستیاب ہیں جو پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں تاہم رش اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پروازوں پر پھر بھی گنجائش رہ جاتی ہے۔ پی ائی اے انتظامیہ اور وزیر ہوابازی نے وزارت خارجہ کی مدد بھی طلب کرلی ہے کہ وہ سعودی حکام سے بات کرکے یا تو مزید پروازوں کی اجازت دلوائیں یا اقامہ کی مدت میں اضافہ کروادیں۔ اس مشکل وقت میں پی آئی اے انتظامیہ اپنے کرم فرمائوں کی ضروریات کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور پی آئی اے کی ٹیمیں اس سلسلے میں مسلسل مہمانوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ تاہم یہ پی آئی اے کی طرف سے گزارش ہے کہ جن کے اقامے 25 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں وہ اگلے دو دنوں تک ٹکٹس کیلئے رجوع کریں اور جن کی 30 ستمبر کو ہے وہ دو دن بعد حاصل کریں۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ہی طرح پی آئی اے کے دفاتر پر رش کے باعث معمول کی ٹکٹس آن لائن یا کال سنٹر کے ذریعے حاصل کریں۔ کسی بھی صورت میں پی آئی اے کے مقرر کردہ اور شائع کردہ کرایوں سے زائد کسی کو بھی نہ دیں اور اس معاملے کی رپورٹ فورا care@piac.aero پر کریں

رپورٹ. محمد اویس ،اسلام آباد
 

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے پروازوں میں اضافی کرایہ کی شکایات پر سی ای او کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

Shares: