سعودی سفیر کی اہم شخصیت کو بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت

0
39

سعودی سفیر کی اہم شخصیت کو بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت

وزیر داخلہ شیخ رشید سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ،سعودی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ کو ریاض میں دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی، وزیر داخلہ اور سعودی سفیر نے پاک سعودیہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا، بین الاقوامی دفاعی نمائش 6 سے9 مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا، سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں مزید وسعت آئیگی۔سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر انکا ممنوں ہوں۔دفاعی کانفرنس کی افتتاحی تقریب شامل ہونے کی بھر پور کوشش کرونگا۔پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے۔سعودی سفیر کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لئے انتہائی نیک جذبات رکھتے ہیں،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کےلئے اقدامات لے رہے ہے۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے زمبابوے کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرمرادبصیر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں افریقی ممالک خصوصاً زمبابوے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے زمبابوے میں بطورسفیر نامزدگی پرمراد بصیرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات ان کی آزادی سے پہلے کے ہیں۔پاکستان ”انگیج افریقہ“کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مؤثرسفارتکاری کے ذریعے زمبابوے اوردیگرافریقی ممالک کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی بحالی کومزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد پاکستان کی معاونت سے زمبابوے ائیرفورس کے قیام پر ہمیں فخر ہے اورزمبابوے کیساتھ بہتردوطرفہ تجارت کیلئے بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمبابوے کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ2019 میں پاکستان کی برآمدات زمبابوے کیلئے 10.4 ملین ڈالر رہی جسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔زمبابوے کیلئے نامزدسفیرنے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی موثرطریقے سے نمائندگی کے عزم کودہرایا

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

Leave a reply