چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا، احتجاج ملٹری کورٹس کی حمایت میں منظور قرارداد پرکیاگیا ،اراکین کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ کیا گیا، کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں قرارداد منظور کر کے ہم نے اچھا نہیں کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت کی گئی، اراکین کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں منظور کی گئی قرارداد پر بات کی اجازت دی جائے،
کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے اصرار کیا اور کہا کہ اس دن ایوان میں جو قرارداد منظور کی گئی اس پر بات کرنا چاہتا ہوں، سعدیہ عباسی نے کہا کہ جب تک مذکورہ قرارداد پر بات نہیں ہوتی ایوان نہیں چلنے دیں گے، سینیٹ میں ممبران اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ایجنڈے سے قبل کچھ روز قبل منظور ہونے والی قرارداد پر بات کی اجازت دی جائے، احتجاج اور شور شرابے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ اجلاس پیر تین بجے تک ملتوی کردیا، صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس طرح بات نہیں ہو سکتی، اس لہجے میں بات نہیں ہو سکتی، ہاؤ س کی عزت رکھیں، بیٹھیں گے تو بات ہو گی، اراکین نہ بیٹھے تو چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کر دیا.
سینیٹ وقفہ سوالات،ملک بھر میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دی گئی، تحریری جواب میں کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی 13 ہزار 974 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے،ریلوے کی 5512 ایکڑ زرعی،3309 ایکڑ رہائشی،769 ایکڑ کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے،سندھ میں 5ہزار 948،پنجاب 5809،کے پی 1181 اور بلوچستان میں 1034 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے،اراضی واگزار کروانے کےلیےتمام ڈویژنل سپریٹینڈنٹس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں.
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور ہوئی تو اس وقت ایوان میں 15 سینیٹرز موجود تھے، 9 سینیٹرز نے قرارداد کے حق میں اور تین نے قرارداد کی مخالفت کی, تین خاموش رہے۔
گزشتہ روز سینیٹ میں 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرار داد سینیٹر دلاور حسین نے سینیٹ میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،گزشتہ ماہ، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حکومت کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے شہریوں کا فوجی ٹرائل کرنے سے روک دیا تھا۔
شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار
سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار