کشمیری شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، وزیراعظم عمران خان کے لگائے نعرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میںہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے دوران کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کے بلند شگاف نعرے لگائے
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے رہائشی نوجوان شاہد احمد جو 20 روز قبل گھر سے چلے گئے تھے اور بعد ازاں بھارتی فوج نے انہیں اننت ناگ میں شہید کر دیا تھا انکی نماز جنازہ میں شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں مردو خواتین شریک ہوئے، نماز جنازہ کے دوران کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے اور ان سے کشمیر کی آزادی کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا .
خبر رساں ادارے کے مطابق کشمیری نوجوان کے جنازے میں شریک کشمیری کا کہنا تھا کہ شاہد احمد نے قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کی بار بار تفتیش اور حراست سے مجبور ہو کر ہتھیار اٹھائے۔ ایک اور نوجوان کا کہنا تھا کہ رات کو فوج کے چھاپوں کی وجہ سے ہم ڈرے ہوئے ہیں سہمے ہوئے ہیں۔
ضلع اَنَنْت ناگ میں شدید برفبار ی کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے مقامی نوجوان کی شہادت کے خلاف ان کے آبائی ضلع کولگام کے کھڈونی اور کیموہ کے علاوہ ضلع اننت ناگ کے آرونی علاقے میں ہڑتال کی گئی ۔
ہڑتال کے پیش نظر ان علاقوں میں دکانیں بند، تجارتی مرکز مقفل اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مکمل طور پر معطل رہی۔ شہید نوجوان کو برف باری کے دوران اپنے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے تجہیز وتکفین میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کے پیش نظرشہید کی نماز جنازہ دو بار ادا کی گئی۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
اس سے قبل گزشتہ سال 28 ستمبر 2019ء کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کشمیریوں کا بھرپور انداز میں کیس لڑا تھا جس کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی تھی اور وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے تھے
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے،بھارتی فوج چپے چپے پر تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں تا ہم وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی.
مقبوضہ کشمیر کے علاقے صورہ میں کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر آ کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا.
کشمیری نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اب اللہ تعالیٰ کے بعد ہمیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ ہے
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے