شہباز گل نے بلاول اور مریم پر سنگین الزام لگا دیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہیے
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں فیصلے سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتے،پیپلزپارٹی کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے دھمکی آمیز خط اگر عدالت چاہے گی تو طلب کرلے گی،قومی سلامتی کمیٹی قومی مفاد میں فیصلے کر سکتی ہے ،عدالت چاہے گی تو قومی سلامتی کمیٹی کے میٹنگ منٹس طلب کرسکتی ہے
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیئے جارہے ہیں ہمارے ایم این ایز نے بتایا کس نے کتنی آفر کی، ہمیں باہر سے براہ راست سیاسی مداخلت نظر آتی ہے ،ہمارا بیانیہ قوم مان گئی ہے،سپریم کورٹ کا اپنا اختیار ہے، وہ اپنا فیصلہ کرے گی،آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی پٹیشن عدالت میں زیرسماعت ہے، گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی، آئیں مقابلہ کریں،پاکستان میں جمہوریت کو بڑی مشکل سے حاصل کیا گیا ہے، یہ لوگ تو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول جماعت ہے ، ان کی ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں تو پھر اب آجائیں عام انتخابات میں ، کل کے معاملے پر فیصلہ ججز کریں گے ، امید ہے عدالت ایسا فیصلہ کرے گی جس سے ملک میں انتشار کا خطرہ نہ ہو ، جمہوریت بڑی مشکل سے حاصل کی گئی ہے ، اسے پٹری پر ہی رکھیں ، عوام جس کو بھی منتخب کرے اسے قبول کرنا چاہئے ۔
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج افطار کے بعد جشن منائے گی،اپوزیشن نے ہمیشہ الیکشن کرانے کی بات کی، اب یہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس بار ہماری الیکشن کی بھر پور تیاری ہے،
یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلافری اینڈ فیئر الیکشن ہوگاپرانے کارکنوں کو ترجیح دینی ہے، نظرانداز نہیں کرنا، کوئی 35 پنکچر نہیں لگا سکے گا، ای وی ایم پر الیکشن ہوں گے،
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، شہزاد اکبر بھاگے نہیں یہاں ہی موجود ہیں،اپوزیشن سپریم کورٹ کے بنچ پر تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا،آئین کی دھجیاں بکھیرنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں،اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت قرار دیا جا رہا ہے،آخری فیصلہ عوام کا ہوگا، الیکشن کیلئے تیار ہیں،
اپوزیشن الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، شہباز شریف نگران وزیراعظم کے نام پر یا مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تونہ بنیں سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہوئی تو ہم ردعمل دیں گے ہم نے پارلیمنٹ سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا ،اپوزیشن کو دعوت دی ،نہیں آئی کیا لوگوں کو خریدنا ،ہارس ٹریڈنگ آئین کا حصہ ہے؟
شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول جواب دیں کیا ان کی ملاقات امریکی عہدیدار سے ہوئی؟ جس امریکی اہلکار نے دھمکی دی کیا بلاول واشنگٹن میں اس سے نہیں ملے؟آرٹیکل 6 سے پہلے آرٹیکل 5 ہے جو وفاداری سے متعلق ہے،پی ٹی آئی جمہور کے پاس جارہی ہے،مریم نواز سے کون ملا ،یہ بھی ان سے سوال کریں،راجہ ریاض سے اپنے گھر والے نہیں ملتے اورغیر ملکی ملاقات کرتا ہے عدالت میں یہ بڑھ چڑھ کر آتے ہیں،
واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا
مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا
پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا
ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی
تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید
وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج
شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا