شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟
شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کر سکتے ہیں
خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے، اس کے بعد چین کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور چین کے دورے کے لئے وزارت خارجہ کو ہوم ورک کرنے کا کہہ دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ماہ رمضان میں ہی متوقع طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے،
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی جارہے ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضر ی دیں گے اس موقع پر ایم کیوایم کی قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی ، شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بھی جائیں گے جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے انکی ملاقات ہو گی مزارِ قائد پر حاضری کے بعد وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے وزیر اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف، کیپٹن صفدر اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری کی وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات ہوئی ہے
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد@AAliZardari @BBhuttoZardari @CMShehbaz pic.twitter.com/Yiq8aQXdJA
— Rauf Buriro (@buriro_rauf) April 12, 2022
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیصدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق، رانا ثنااللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب موجود تھے
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم