وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

0
31

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

باغی ٹی وی :فاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے-

سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

اپوزیشن لیڈر،رہنما ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ عاطف روؤف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور لکھا کہ پوری قوم شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے قوم سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

صارفین کی جانب سے بھی شہباز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-
https://twitter.com/WajidShahPAK/status/1483682608097673216?s=20

واضح رہے کہ اس سے قبل شیری رحمان۔ شفقت محمود۔ زین قریشی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں-

یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Leave a reply