Tag: international economy

  • کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

    کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

    کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

    پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صحت کے باعث ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا ،پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ، پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی،دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی ، کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے ،

    اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر نے سکھر میں 29 جنوري کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی، صوبائي وزيرنے ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو ،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ ، آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے گیس حادثات کے باعث اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلئ نے وفاقی حکومت سے گیس کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں گزشتہ چند دنوں میں گیس حادثات میں دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں ۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    وزیراعلئ نے کہا کہ شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس میسر نہیں بلوچستان طویل عرصہ تک ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرتا رہا ہے آج جب ہمیں گیس کی ضرورت ہے تو گیس دستیاب نہیں گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج جب صوبائی حکومت نے ایس ایس جی سی کے دفتر سے رابطہ کیا تو کوئی بھی زمہ دار فرد موجود نہیں تھا وزیراعلئ بلوچستان نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا-

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے رویہ کے باعث شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے گیس کی عدم دستیابی کے باعث امن امان کی صورتحال خراب ہونے کا احتمال ہے جس کی زمہ دار گیس کمپنی ہوگی-

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے”دی نیوز” کے مطابق قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی ،وزارتوں/ ڈویژنوں کے اخراجات میں 15 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج یعنی بدھ کو اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

    دبئی : وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں پر تکلف…

    قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ این اے سی نے ایک سفارش کو حتمی شکل دی ہے کہ وزراء، وزیر مملکت، مشیروں اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد کو کم کر کے صرف 30 کر دیا جائے جب کہ بقیہ ضرورت پڑنے پر قومی خزانے سے کسی قسم کے وسائل سے مستفید نہ ہوں۔ انہیں بلامعاوضہ کام کرنا چاہئے۔

    حکومت کفایت شعاری سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے جب ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہے جو بنیادی طور پر مالی استحکام کا مطالبہ کرتا ہے لیکن حکومت فنڈ پروگرام پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اس نے پچھلے ڈھائی ماہ کی مدت سے تعطل پیدا کیا۔

    این اے سی نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈز کا استعمال روکنے، سرکاری ضمانتوں کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پر پابندی عائد کرنے اور کئی دیگر کی بھی سفارش کی تاہم این اے سی بجٹ کے وسائل پر بڑے اخراجات میں کٹوتیوں کے لیے بڑے ٹکٹ لینے سے گریزاں ہے جیسے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارتوں/ ڈویژنوں کی تعداد کو کم کرنا کیونکہ وزارتوں/ ڈویژنوں اور محکموں کی اوور لیپنگ کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے۔

    وفاقی سطح پر کئی اوور لیپنگ وزارتیں/ ڈویژن کام کر رہے ہیں اور مرکز کو چاہیے کہ ان کی تعداد صرف پانچ سے چھ تک محدود رکھے، جن میں دفاع، خارجہ امور، مالیات، سکیورٹی شامل ہیں جبکہ دیگر تمام منقولہ وزارتوں کو ختم کر دینا چاہیے۔

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کفایت شعاری کمیٹی نے منگل کو فنانس ڈویژن میں مسلسل دوسرے روز بھی غور و خوض جاری رکھا، بہت سے شرکاء نے آن لائن دوسرے شہروں سے حصہ لیا۔

    یہ بڑی عجیب بات ہے کہ حکومت ایک جانب کفایت شعاری کے نام پر سفارشات کو حتمی شکل دینے کا کام کر رہی ہے جبکہ حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام میں 3 ارب روپے کا اضافہ کیا اور صوابدیدی فنڈنگ ​​کو 86 ارب روپے سے بڑھا کر 89 ارب روپے کر دیا جو پارلیمنٹیرینز کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ این اے سی بڑے پبلک سیکٹر اداروں کے نقصانات سے کیسے نمٹے گا کیونکہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 67 ارب روپے تک پہنچ گیا پاکستان اسٹیل ملز، پاسکو، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور دیگر بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں صرف پاور سیکٹر کو 1600 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    این اے سی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے صوابدیدی فنڈز منجمد کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے دفاعی اخراجات میں کمی کی تجویز پر غور کیا تاہم سیکرٹری دفاع نے جواب دیا کہ مہنگائی اور شرح مبادلہ میں کمی کےپیش نظر یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔ تاہم کمیٹی کفایت شعاری کے اس وقت غیر جنگی اخراجات کو معقول بنانے پر غور کر سکتی ہے۔

    کمیٹی نے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، مقامی اور بیرون ملک تمام مراعات منجمد کرنے اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں غیر ضروری آسامیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کیا۔

    ورلڈ بینک نے پاسکو کو ترک کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ کسانوں اور ملرز کے درمیان براہ راست روابط ہونے چاہئیں اور اس قسم کی بین ثالثی تنظیم کو ختم کر دینا چاہیے۔پاسکو کے پاس 900 ارب روپے کا قرضہ جمع ہو چکا ہے اور یہ ایک اور قسم کے گردشی قرضے کا انبار لگا رہا ہے، جسے حکومت کو دن کے آخر تک ختم کرنا ہو گا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این اے سی نے اپنی داخلی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ پانچ دنوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ وہ فنانس ڈویژن کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں 15 دن کی دی گئی آخری تاریخ سے بہت پہلے اپنی حتمی سفارشات پیش کر سکیں۔

    وزارت خزانہ کے ایک افسر نے تبصرہ کیا کہ این اے سی بڑی سفارشات کر رہی ہے لیکن موجودہ حکومت کے لیے ایسی کسی بھی تجویز پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو گا۔ یہ صرف ایک ڈیبیٹنگ کلب رہے گا اور حکومت اپنےدور اقتدار کے اختتام کے وقت کوئی بڑا فیصلہ لینے کی جانب بڑھنے کے بجائے صرف اچھا تاثر دینے والے کام پر عملدرآمد کرے گی جب سیاسی درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کی سربراہی میں قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

    ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

    احتساب عدالت، ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے، احتساب عدالت نے کہا کہ فریقین کے وکلاء سات فروری کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں ،احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے آج شاید خاقان عباسی و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا

    ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت میں چلے گا یا نہیں؟ معاملہ سات فروری تک موخر کر دیا گیا، سات فروری کو وکلاء کے مزید دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ ہوگا شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ خاقان بھی ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں

    نیب کو کس نے اختیار دیا 7 ارب کمپنی کےحوالے کرے،شاہد خاقان عباسی کا بڑا مطالبہ

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے،

     

  • پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام چیلنج

    پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام چیلنج

    نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے شہری فرزند علی سرور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ،درخواست میں نادرا، حکومت پاکستان، بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ نادرا نے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکال دیا،پاکستان میں 20 ملین سے زائد شہری پوٹھوہاری زبان کو سمجھتے، بولتے، لکھتے اور پڑھتے ہیں، پوٹھوہاری زبان برصغیر کی قدیم زبانوں میں سے ایک ہے اور سنسکرت کی شاخ تصور کی جاتی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنا پوٹھوہار کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہےعدالت حکومت، نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنے کے تمام نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دے، عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو دوبارہ پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے،عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکالنے سے روکے،

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

  • بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر  بحال نہ ہو سکی

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کو 24 گھنٹے گزرگئے لیکن بحالی آپریشن جاری ہونے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

    باغی ٹی وی : کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    کراچی میں 24 گھنٹے بعد ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے،بجلی بحالی کے بعد گلستان جوہر بلاک 8 میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، اس کے علاوہ کشمیرکالونی ، اختر کالونی سمیت، پی ای سی ایچ ایس اور گارڈن کے علاقوں میں بھی پھر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ملیر، ماڈل کالونی، رفاع عام، الفلاح سوسائٹی میں بجلی ایک بار پھر غائب ہوگئی ہےکشمیرکالونی،اخترکالونی، یاسین آباد گلشن شمیم ،لانڈھی خرم آباد میں بجلی معطل ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے۔


    وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام 111 اور گیپکوکے تمام 60 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام 110 اور میپکوکے تمام 138 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

    واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے ملک بھر میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا ،ملک کے 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا، پیٹرول پمپوں پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیئے گئے، دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی،جس سے شہرکو یو میہ 44 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے 30 کروڑ گیلن سے زائد پانی شہر کو فراہم نہیں کیا ا سکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پھٹ گئی جس کی وجہ سے مزید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    وزير مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں بجلی کا بریک ڈاؤن انفرااسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے، ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط نہ بنا سکے۔

  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈونلڈ بلوم

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، باہمی تجارت تقریبا 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس کے تدارک کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، ہم خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

    امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر کاشف انور نے امریکی ویزہ پالیسی اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

    بعد ازاں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے آفس کا بھی دورہ کیا کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان جلد معاشی طور پر اوپر آئے ہم اپٹما کے کاٹن کی دستیابی کیلئے لکھے گئے خط پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی امداد دی روپے کی قدر گرنے سے معشیت متاثر ہو رہی ہے ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی ہو گی اپٹما ممبران پا امریکا تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر ہے ہیں –

    اس موقع پر چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز نے کہا امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں کاٹن کی ڈیمانڈ‌پوری کرنے کیلئے بات ہوئی ہے امید ہے مثبت نتائج سامنےآئیں گے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانا آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ تھا، یہ سخت فیصلہ ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

    بزنس کمیونٹی کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس فری پالیسی دی جائے اور دیگر مسائل دور کئے جائیں-

    واضح رہے کہ رواں ماہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کی تھی

    ’اپٹما‘ کی جانب سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کیا جائے، پاکستان میں کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بارشوں اور سیلاب کے باعث سال بھر میں5 ملین بیلز کا نقصان ہوا، سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث محض کپاس کی فصل کو2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء سیلاب کے باعث پاکستان میں 1ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔

    خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک کو15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، مقامی کپاس کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلیے پاکستان کو10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی قرضے کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائے گا، قرضے سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی۔

  • ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل کر دیئے-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 8 ایکسچینج کمپنیوں کے گیارہ آوٹ لیٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    ایس بی پی نے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ان آؤٹ لیٹس کے لائسنس پندرہ دنوں کے لیے فوری طور پر معطل کئے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے ممبران نے ایکس چینج کمپنیوں کے آوٴٹ لیٹس پر جا کرخود کو بطور صارف ظاہر کرکے کرنسی حاصل کرنے کی کوشش کی مذکورہ آوٴٹ لیٹس اپنےکاوٴنٹرز پردستیاب ہونےکے باوجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکارکیا-

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام گیارہ آوٴٹ لیٹس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

  • ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہو گئیں-

    باغی ٹی وی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا –

    اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی صورتحال پرجلد قابونہ پایا گیا توٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرزکانقصان ہوگا-

    دوسری جانب وزیراعظم نے وزیر انرجی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری اور زیراعظم شہبازشریف نے حکم دیا کہ وجوہات سے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے.

    پشاور میں تاحال بیشتر فیڈرز معطل ہیں اور پشاور اور اس کے دیہی علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بینکوں، شاپنگ پلازوں میں پڑے جنریٹرز جواب دے گئے،طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے جنریٹرز استعمال کیا گیا اور شہر کے پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سٹی، رورل اور کینٹ کے فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلبہار ،کیمپ ، سٹی گرڈ اسٹیشن کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ سسٹم میں بجلی آنے کے بعد مزید علاقوں میں بحال کر دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ یشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، این پی سی سی نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو رات دس بجے تک بجلی بحالی کی ڈیڈلائن دے دی۔

    وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کا کہنا تھا کہ اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا، بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی غائب ہو گئی. اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

    کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔ لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔ پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.

  • اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسپاٹی فائی نے دنیا بھر میں کمپنی کے 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:عالمی اقتصادی سست روی کے باعث حالیہ مہینوں کے دوران متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے.گزشتہ ہفتے گوگل کی جانب سے 12 ہزار افراد کو نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ایمازون، مائیکرو سافٹ، میٹا اور ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایسا کیا گیا تھا۔

    تاہم اب اسپاٹی فائی کے سی ای او ڈینئیل ای کے (Daniel Ek) نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کمپنی کے 6 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے ،اس کمپنی کے دنیا بھر میں 9800 سےکچھ زیادہ ملازمین ہیں جس کا مطلب ہےکہ 600 کے قریب افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔

    اسپاٹی فائی کے سی ای او نے میمو میں کہا کہ ادارہ جاتی تبدیلیوں کے لیے ملازمین کو نکالا جارہا ہے جس سے اخراجات کی مد میں بچت ہوگی جبکہ فیصلہ سازی تیز ہوسکے گی اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہم نے ملازمین کی تعداد میں کمی کا مشکل مگر ضروری فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم دی جائے گی جبکہ اتنے مہینوں تک ان کے میڈیکل اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے کمپنی کو موجودہ حالات پر پہنچانے والے اقدامات کی مکمل ذمہ داری وہ اپنے سر لیتے ہیں۔