ستمبر سیشن کو مسلط کر کے طلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہیں ہونے دینگے،کاشف مرزا

0
35

ستمبر سیشن کو مسلط کر کے طلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہیں ہونے دینگے،کاشف مرزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ تعلیم بحالی تحریک کی کامیابی تدریس کا سلسلہ بحال ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد ہو،

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں،مالکان،انتظامیہ،ٹیچرز،والدین،طلبا، سول سوسائیٹی اور حکومت نے ملکر SOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنانا ہے ،بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح ، کوتاہی برداشت نہیں کریں گے سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدید خطرہ،ڈبل شفٹ کے تحت ریگولرکلاسز کی جائیں۔ متبادل دن پالیسی سے کورس نامکمل اور شدید تعلیمی نقصان ہوگا

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولز میں زیر تعلیم 2.5 کروڑ طلبا کیلیے SOPs پر کیلیے 50ارب روپےدرکار،فوری ادا کیے جائیں۔ سنگل نیشنل کریکلم تاحال کتب مارکیٹ میں میسر نہ ہیں۔“ون نیشن ون کریکولم‘‘سہانا خواب،عملیت سے تعلق نہیں۔نیاسیشن کا آغاز اپریل سے ہی ہوگا۔ ستمبر سیشن کو مسلط کر کےطلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہ ہونےدیں گے-وفاقی وصوبائی محکمہ تعلیم کی نا اھلیت کہ یکساں قومی نصاب ادھورا ہے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پری نرسری،نرسری اور پریپ پر کا نصاب تیار ہی نہیں کیا گیا۔سنگل نیشنل کریکم کی آڑ میں ایلیٹ کلاس کو استثنی دے کر طبقاتی نظام اورSNC کا کھوکھلا نعرہ لگایا گیا ہے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

Leave a reply