وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی بھی مشکل میں:استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

مظفر آباد: سردارعبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور وہ پارٹی سربراہ کو اس حوالے سے آگاہ کرچکےہیں

خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے آج صبح ہی اپنے چند وزرا کو وزارت سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزرا کے وزارت سے نکالنے کے بعد اب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا عہدہ بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی اپنا استعفیٰ بیک وقت عمران خان اور صدر آزاد کشمیر کو پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ عمران خان کی امانت تھی واپس کر رہا ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیاقبل ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔

کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ وزراء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔

تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزراء کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

Comments are closed.