طبی عملے کے 14 اراکین میں کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال سیل

طبی عملے کے 14 اراکین میں کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طبی عملے کے 14 اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

بھارتی دہلی کے بابو جگجیون رام میموریل ہسپتال کے طبی عملے کے 14 اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا، ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 100 بستروں والا ملٹی اسپیشلیٹی ڈسٹرکٹ ہسپتال شمال مغربی ضلع میں جہانگیرپوری کے ای بلاک میں واقع ہے۔

جمعہ کے روز دہلی کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے،دہلی میں کرونا وائرس کے 2،376 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں 808 افراد صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ کرونا سے 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان چاروں ریاستوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 500 ہو گئی ہے جوبھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کا تقریبا 74 فیصد ہے ۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں 18 مزید افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادوہاں بڑھ کر 269 ہو گئی اور گجرات میں آٹھ مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چارمزید لوگوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80ہو گئی ہے، دہلی میں کورونا وائرس سے 48 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ سات سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں.

ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

Comments are closed.