fbpx

تمام ملزمان 67 سال سے زائد عمر کے ہیں ،پتہ نہیں کب کون ایکسپائر ہو جائے،عدالت

تمام ملزمان 67 سال سے زائد عمر کے ہیں ،پتہ نہیں کب کون ایکسپائر ہو جائے،عدالت
احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس کی سماعت 10جون تک ملتوی کر دی گئی

نیب کے گواہ سابق نائب صدر نیشنل بینک نبیل ظہور کا بیان مکمل ریکارڈ نہ ہو سکا نیب کے گواہ بیان قلمبند کرانے اور احسن اسلم پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لئے گئے احتساب عدالت نے ملزمان کو نیب گواہ احسن اسلم پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے .عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے

احتساب عدالت اسلام آبا دمیں ریلوے اراضی ریفرنس کی سماعت 23جون تک ملتوی کر دی گئی احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 23 جون کی تاریخ مقررکردی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے تمام ملزمان 67 سال سے زائد عمر کے ہیں ،پتہ نہیں کب کون ایکسپائر ہو جائے ،تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ ایک دفعہ فرد جرم عائد کی جا سکے،فرد جرم عائد ہو جائے ، حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست دیکھیں گے،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کیا جائے .عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کیے جائینگے،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی گئی .

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.