ٹرمپ دہلی پہنچ گئے،دہلی آگ میں جل گیا،4 افراد ہلاک،متعدد زخمی، عام تعطیل،مودی سرکار پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف دہلی میں احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران تصادم سے پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں

اس دوران فائرنگ کرنے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لال ٹی شرٹ پہنے فائرنگ کرنے والا نوجوان شاہ رخ ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعہ کے بعد شاہ رخ روپوش ہو گیا ہے، پولیس نے اس کے گھر چھاپہ مارا لیکن تالا لگا ہوا تھا.

دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار رتن لال 1998 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور گوکل پوری کے دفتر میں اسکی ڈیوٹی تھی، رتن لال راجھستان کا رہائشی تھا، واقعہ میں ڈی ایس پی، اے ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار اور احتجاج کرنے والے پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے.

واقعہ کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ دہلی کے تعلیمی ادارے کل بند رہے ہیں، تمام بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے والے جامعہ کے سات طلبا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

دہلی پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران سی اے اے مخالف اور حامی گروپوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔جبک اسی دوران تشدد کے دوران 4 شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس کے ایک ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شمال مشرقی دہلی کے بھاجن پورہ علاقے میں بھی ایک پٹرول پمپ کو نذر آتش کردیا گیا۔ شمال مشرقی دہلی کے علاقے میں کل آٹھ سی آر پی ایف کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی دو کمپنیاں اور خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی ایک کمپنی شامل ہے۔

اس سے پہلے مظاہرین نے جعفرآباد اور موج پور میں کم سے کم دو مکانات اور فائر ٹینڈر کو نذر آتش کیا ، جہاں مسلسل دوسرے دن بھی جھڑپیں ہوتی رہیں اور ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ جعفرآباد کے علاقے چاند باغ میں بھی تشدد کی اطلاع ملی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ شمال مشرقی ضلع میں 10 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

Shares: