ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاتے جاتے امریکی صدر مودی کی زبان بول گئے، بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بات کرنے سے انکار کر دیا، مسلمانوں کو مذہبی آزادی بارے سوال پر کہا کہ مودی نے کہا مذہبی آزادی حاصل ہے تو میں مان لیتا ہوں، دہلی میں تشدد کے واقعات پر اس کو بھارت کا اندرونی معاملہ کہہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورہ بھارت کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو گئے،بھارت میں ٹرمپ نے سٹیڈیم میں خطاب کیا، تاج محل کا دورہ کیا، مودی سے ملاقات کی، بھارتی صدر سے ملاقات کی .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بھی بات چیت کی اور بھارتی، امریکی اور دیگر غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق کئے جانے کے بارے میں سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مودی کے ساتھ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالہ سے سے بات ہوئی ہے۔ مودی مذہبی آزادی کے حق میں ہیں اور انہوں نے بہت اچھا جواب دیا اور موثرطریقہ سے اپنا موقف ظاہر کیا۔ مودی نے مجھے بتایا کہ 20کروڑ مسلمان اس ملک میں رہتے ہیں اور وہ مسلم برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر لگائی گئی پابندی کے بارے میں سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ پابندی مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ نظم و ضبط کی وجہ سے لگائی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان ممالک کے لوگ امریکہ میں آئیں جو اپنے یہاں تشدد میں ملوث ہیں۔

متنازعہ شہریت بل اور دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مودی چاہتے ہیں کہ سب لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے اس کے لئے کافی کوششیں بھی کی ہیں۔ میں نے کچھ نہایت ذاتی حملوں کے بارے میں سنا ہے لیکن میں نے ان پر بات نہیں کی۔ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ میں اس کو بھارت پر چھوڑ دینا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے لئے صحیح فیصلہ کریں گے۔

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

کشمیرکے حوالہ سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر یقینی طورپر بھارت اور پاکستان کے مابین ایک بڑا مسئلہ ہے اور میری خواہش ہے کہ دونوں ملک اس مسئلہ کو حل کرلیں گے۔ وہ کافی وقت سے اس کی کوشش کررہے ہیں۔ میں اس کے لئے جو بھی مدد کرسکتا ہوں کروں گا کیونکہ دونوں سربراہان مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں۔ جو کچھ میں ثالثی میں مدد کرسکتا ہوں میں کروں گا۔ ہر کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ جموں کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بارے میں سوال پرامریکی صدر نے کہا کہ میں نے 370پر کچھ نہیں کہا۔ میں اسے بھارت پر چھوڑتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بغدادی اور سلیمانی کو مار ڈالا۔ جو سڑکوں پر بم پھینکتے تھے، سب مارے گئے۔ کورونا وائر س کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس طرح سے کام کرنا چاہئے، وہ نہیں کررہے ہیں۔

امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

 

Shares: