ٹرمپ کے دہلی دورہ کے دوران مودی سرکار کی کیجریوال کے خلاف بڑی سازش بے نقاب

ٹرمپ کے دہلی دورہ کے دوران مودی سرکار کی کیجریوال کے خلاف بڑی سازش بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دورے پر ہیں، امریکی صدر کی اہلیہ نے سکول کا دورہ کرنا ہے اس موقع پر مودی سرکار نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو سکول جانے سے روک دیا ، بعد ازاں بھارت میں امریکی سفارتخانے کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑی

امریکی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جس وقت امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ دہلی کے ایک سرکاری اسکول کا د ورہ کریں گی ، اس وقت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کی وہاں موجودگی پر سفارت خانہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ تاہم سفارت خانہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خاتون اول کا دورہ کوئی سیاسی نوعیت کا نہیں ہے اور اس دورہ کے ذریعہ صرف اور صرف تعلیم اور طلبہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

امریکی سفارت خانہ کی جانب سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت دی گئی ہے جب سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال کو امریکی خاتون اول کے سکول کے دورہ کے موقع پر سکول جانے سے روک دیا گیا ہے، اس حوالہ سے مودی سرکار نے سکول میں مہمانوں کے حوالہ سے بنائی گئی فہرست سے دہلی کے وزیراعلیٰ کا نام نکال دیا تھا جس پر کجریوال نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مودی سرکار پر شدید تنقید کی تھی ۔

امریکی سفارت خانہ کی جانب سے پریس ریلیز کے بعد کیجریوال کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، ہم اس کا احترام کرتے ہیں جبکہ خاتون اول کا دورہ ہی ہماری حکومت کیلئے باعث فخر ہے ۔

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

گاندھی کا چرخہ دکھانے مودی ٹرمپ کو کہاں لے گئے؟

Comments are closed.