امریکی صدرکا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ، رپوٹ کیا آئی؟ ٹرمپ نے مانگی چرچوں سے مدد

0
43

امریکی صدرکا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ، رپوٹ کیا آئی؟ ٹرمپ نے مانگی چرچوں سے مدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کرونا وائرس کا دوسری بار ٹیسٹ کروایا ہے

امریکی صدر کے دوسری بار کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے،امریکی صدر کا دوسری بار ٹیسٹ نئی متعارف ہونے والی مشین سے کیا گیا،ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے ٹیسٹ کا نتیجہ 15 منٹ میں آ گیا جو منفی تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 350 ارب ڈالرز چھوٹے کاروباروں کو دیے جا رہے ہیں، بے روزگار ہونے والوں کو کل سے چیک دیے جائیں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ریاستوں کو ازخود ماسک اور حفاظتی سامان جمع کرنے کی ضرورت ہے، ہم بیک اپ کے لیے موجود ہیں، ہزاروں وینٹی لیٹرز تیار کیے جا رہے ہیں.دنیا بھر سے امریکا میں کارگو طیارے ضروریات کا سامان لے کرآرہے ہیں، ڈاکٹروں،عملہ کیلئے حفا ظتی سامان براہ راست اسپتالوں کوبھجوا رہے ہیں.

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل گارڈزکو متحرک کردیا ہے نیشنل گارڈز امریکی ریاستوں میں میڈیکل سپلائی یقینی بنا رہی ہے، چرچ ضرورت کے وقت ذمہ داری ادا نہ کر سکے جس سے مجھے مایوسی ہوئی،چرچ شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے لئے اپیل کریں اور اس ضمن میں کردار ادا کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو کرونا جو آپ کا دشمن ہے وہ کسی کو نہیں چھوڑے گا، کرونا نہ نظر آنے والا دشمن ہے.

قبل ازیں امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام ملٹری ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف سویلین اسٹاف کی مدد کریں گے، بہت سے لوگوں میں وائرس کی علامات نہیں مگر ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔ نیویارک میں میڈیکل سپلائی کی کمی پوری کی جا رہی ہے، این 95 ماسک سمیت حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے, امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد امریکہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ نیویارک میں کرونا وائرس سے 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، نیویارک کے گورنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتیں 16 ہزار تک جا سکتی ہیں،نیو جرسی میں 22 ہزار 255، کیلیفورنیا میں 9936، میچیگن میں 9334، فلوریڈا میں 7773 جبکہ دیگر ریاستوں میں 82 ہزار 135 کی تعداد میں مریض موجود ہیں

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا میں 6088 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار مریض ہیں

Leave a reply